• 7 مئی, 2024

جلسہ یوم مصلح موعودؓ

مورخہ 20؍فروری 2022 کو مشن ہاوس گابوں میں جلاسہ یوم مصلح موعود منعقد کیا گیا۔ جلسہ 11:30بجے تلاوت قرآن کریم سے شروع کیا گیا جو مکرم گاندونو عقیل (Gandonou Aqil) صاحب نے کی، اس کے بعد مکرم کافو عبدالرحمٰن صاحب صاحب نے ’’یَتَزَوَّجُ وَ یُوْلَدُ لُہٗ‘‘ کے عنوان سے تقریر کی، بعدہ مکرم شادو ابراہیم صاحب نیشنل سیکرٹری مال نے نظام جماعت کی مضبوطی کے لیئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خدمات بیان کیں اور آخر پر خاکسار نے پیشگوئی مصلح موعود کے حوالہ سے کسی قدر تفصیلی ذکر کرتے ہوئے خلفائے سلسلہ کے حوالہ جات پیش کئے اور آخر پر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ 18فروری 2022 سے اقتباس ’’پس یہ پیشگوئی تو پوری ہوئی لیکن پیشگوئی کے الفاظ ان شاءاللّٰہ اُس وقت تک قائم رہیں گے جب تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مشن پورا نہ ہو جائے اور اسلام کا جھنڈا تمام دنیا میں نہ لہرانے لگ جائے۔ اس پیشگوئی پر ہمارے جلسے تبھی فائدہ مند ہیں جب ہم اس مقصد کو ہمیشہ سامنے رکھیں کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور وقار کو دنیا میں قائم کرنا ہے اور اسلام کی سچائی دنیا پر ظاہر کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے سب کو لے کر آنا ہے۔ آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام کے ماننے والوں کے سوا اور کوئی نہیں جس کے ذریعہ سے اسلام کا جھنڈا دنیا میں دوبارہ لہرائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کام کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)‘‘ سے خاکسار کی تقریر ختم ہوئی اور دعا کی گئی۔

جلسہ کے اختتام پر نماز ظہروعصر ادا کی گئی اور تمام شاملین جلسہ کو کھانے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔

اس جلسہ کل حاضری 42 رہی، 3عیسائی اور11غیر از جماعت مہمانوں نے جلسہ میں شرکت کی۔

(رپورٹ: ضیاء الرحمٰن طیب۔ صدر جماعت احمدیہ گابون Gabon)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 مارچ 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ