• 12 مئی, 2024

اعلان کامیابی

مکرم ریاض محمود باجوہ ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن۔ جرمنی یہ اعلان بھجواتے ہیں :
عزیز شیراز ابن عامر شیراز جماعت بادہرسفیلڈ۔ Badhersfeld جرمنی نے حال ہی میں امریکہ کے خلائی ادارے NASA کے منعقد کردہ انٹرنیشنل ریسرچ مقالہ نویسی میں اول پوزیشن حاصل کرکے جماعت احمدیہ اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ الحمد للّٰہ علی ذالک۔

انہوں نے ریسرچ کی ہے کہ مریخ سیارے کا ایندھن بہت مہنگا ہے، کیا اس کے متبادل سستا ایندھن ممکن ہے؟

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن نے عزیز شیراز کو اپنے ہاں دو ہفتوں کے لئے آنے کی دعوت دی ہے اس سفر کے تمام اخراجات جرمنی کے ایک بنک’’شپارکاسے‘‘ نے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس وقت آپ اپنی مجلس خدام الاحمدیہ بادہرسفیلڈ کے ناظم اشاعت ہیں۔ عزیزم کے والد عامر شیراز صاحب اس وقت جرمنی کی ایک فرم میں ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ہیں۔ آپ IT Specialist ہیں، ماشاءاللہ۔

نیز عزیز شیراز مکرم عبد الباسط طارق۔ مبلغ سلسلہ احمدیہ حال متعین گروس گیراؤ۔ جرمنی کے نواسے اور مکرم عطاء الواسع طارق۔ مبلغ انچارج اٹلی کے بھانجے ہیں۔

قارئین الفضل سے درخواست دعا ہے کہ خدا تعالیٰ عزیز شیراز کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی عظیم الشان پیشگوئی کا مصداق بننے کی سعادت عطاء فرمائے جو آپ علیہ السلام نے اپنے رسالہ ’’تجلیات الہیہ‘‘ میں بیان فرمائی ہے:
’’میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔‘‘

پایاب ہو تمہارے لئے بحر معرفت
کھل جائے تم پہ راز حقیقت خدا کرے
اٹھتا رہے ترقی کی جانب قدم ہمیش
ٹوٹے کبھی تمہاری نہ ہمت خدا کرے

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 مارچ 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ