نافع علم کی دُعا
حضرت ابو ہریرہؓ رسول کریمؐ کی یہ دُعابیان کرتے تھے:
اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمنِیْ مَا یَنْفَعُنِیْ وَزِدْنِی عِلْمًا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ کُلِّ حَالٍ وَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ حَالِ اَھْلِ النَّارِ
(ترمذی کتاب الدعوات باب )
ترجمہ:اے اللہ!جو علم تو نے مجھے سکھایا اُس کے ذریعے مجھے نفع پہنچا اور مجھے ایسا علم سکھا جو مجھے نفع پہنچائے اور مجھے علم میں بڑھا۔تمام تعریفیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں اور آگ والوں کے حال سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ءصفحہ 138-139)
(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)