• 25 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم تنویراحمدصاحب کارشیلٹن لندن سے اطلاع دیتے ہیں کہ :
خاکسار کی والدہ محترمہ حنیفہ بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم بشیراحمدصاحب مرحوم مؤرخہ 19اپریل 2021 ئ کو بعمر 85 سال اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ اناللّٰہ واناالیہ راجعون

آپ مکرم ومحترم مولوی محمد صدیق صاحب ننگلی مبلغ ومربی سلسلہ مرحوم کی چھوٹی بہن جبکہ مکرم محمود احمد طلحہ صاحب مربی سلسلہ واستاد جامعہ احمدیہ یوکے کی پھوپی تھیں۔

خاکسار فقط چھ ماہ کا تھا جب ہمارے والدصاحب کا انتقال ہوگیا۔ ہماری پیاری والدہ محترمہ نے 52سالہ طویل عرصہ بہت ہی صبر، حوصلہ اور ہمت کے ساتھ خدا کی رضا پر راضی رہتے ہوئے اپنے رفیق حیات کے بغیر گزارا۔ اولاد کی نہایت ہی عمدہ رنگ میں تربیت کی اور بچوں کو کبھی والد کی کمی کا احساس نہ ہونے دیا۔اپنی زندگی میں دوبچوں ایک بیٹے اور بیٹی کی وفات کا صدمہ بھی برداشت کیا اور صبر کا دامن نہ چھوڑا۔ آپ تہجد گزار ،صوم وصلوٰۃ کی پابند اور بہت سی دیگر خوبیوں کی مالک نیک خاتون تھیں، اپنی طبیعت میں شگفتگی کی وجہ سے خاندان میں ہر دلعزیز تھیں ۔دعا ہے کہ مولا کریم پیاری والدہ محترمہ کو اپنی مغفرت کی چادرمیں لپیٹ لے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔

مؤرخہ 24اپریل 2021ئ کو صبح گیارہ بجے مرٹن اور سٹن کے مشترکہ قبرستان میں آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعدازاں وہیں پر تدفین عمل میں آئی۔

آپ نےپس ماندگان میں تین بھائی ،چاربہنیں، تین بیٹے، تین بیٹیاں ،متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بطور یادرگار چھوڑے ہیں۔ درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائےاور مرحومہ کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے ۔آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 مئی 2021