• 5 مئی, 2025

اعلانات ولادت

  • مکرم ظفر احمد بھٹی۔ مبلغ سلسلہ لائبیریا تحریر کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مورخہ 19 اپریل 2022ء کو خاکسار کو بیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت وقف نو کی مبارک تحریک میں شامل کرتے ہوئے بچے کا نام ’’محسن احمد‘‘ تجویز کیا ہے۔ نومولود مکرم ظہیر احمد بھٹی آف بشیر آباد کا پوتا اور مکرم مبارک احمد بھٹی کا نواسہ ہے۔ قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو با عمر، صالح، خادم دین اور والدین کیلئے قرۃالعین بنائے۔ آمین

  • مکرم شاہد احمد مسعود مبلغ سلسلہ، آئیوری کوسٹ مغربی افریقہ یہ اعلان بھجواتے ہیں۔

الله تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے خاکسار کو مؤرخہ 15 اپریل 2022ء (14رمضان المبارک) بروز جمعۃ المبارک دوسری بیٹی کی صورت میں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت بچی کا نام بشرٰی شاہد تجویز فرمایا ہے اور یہ الحمدللہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ نومولود مسعود احمد درد صاحب مرحوم کی پوتی جبکہ مکرم سید محمد سرور شاہ صاحب کی نواسی ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کے اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت و سلامتی والی لمبی اور فعال زندگی عطا فرمائے نیک، صالحہ، خادم دین بنائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین اپریل 2022ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ