• 5 مئی, 2025

درخواست ہائے دعا

  • مکرمہ منزہ خان۔ کینیڈا سے یہ اعلان بھجواتی ہیں۔

خاکسار کی والدہ فوزیہ جمیل صاحبہ، جن کو حال ہی میں چوتھی اسٹیج کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے کچھ عرصہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور نہایت تکلیف میں مبتلا ہیں۔ قارئین الفضل سے ان کی کامل اور جلد صحت یابی کے لئے عاجزانہ دعا کی درخواست ہے۔

  • مکرم شبیر احمد بلوچ مبلغ سلسلہ۔ آئیوری کوسٹ مغربی افریقہ یہ اعلان بھجواتے ہیں۔

خاکسار کے والد محترم محمد یوسف صاحب گزشتہ 20 روز سے کافی علیل ہیں اورہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔اب محض خداتعالیٰ کے فضل اور پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں سے رو بہ صحت ہیں۔ تاہم قارئین الفضل سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا کرے نیز آئندہ بھی کسی قسم کی پیچیدگی و پریشانی سے بچا کے رکھے اور صحت وتندرستی والی زندگی عطا کرے۔ آمین

  • مکرم صفدر نذیر گولیکی اعلان کرواتے ہیں کہ

میرے داماد مکرم محمد آصف خلیل گزشتہ ایک سال سے برین ہیمرج کی وجہ سے صاحبِ فراش ہیں۔ عمر 45 سال ہے۔ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ قارئین الفضل سے کامل و عاجل شفایابی کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین اپریل 2022ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ