• 28 جون, 2025

آج کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیٍْٔ یُّؤْذِیْکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ

(مسلم کتاب السلام)

ترجمہ: ’’اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں اور اللہ آپ کو ہر موذی بیماری سے شفا دے گا۔ اور ہر نفس اور حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے آپ کو بچائے گا۔ اللہ آپ کو شفا دے گا۔ اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں۔‘‘

حضرت ابوسعیدؓ خدری بیان کرتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ بیمار ہیں؟ حضور نے فرمایا! ’’ہاں‘‘ تب جبرائیل علیہ السلام نے ان الفاظ میںحضورؐ کو دم کیا۔

’’یہ بیماری میں دم کی دعا ہے۔‘‘

اللہ تعالیٰ پوری جماعت کو ہر قسم کی بیماری، شر، دکھ تکلیف سے محفوظ رکھے۔ کل عالم پہ جو آزمائش وباء کی صورت میں آئی ہے اس سے پوری دنیا کو جلد نجات عطا فرمائے۔ آمین

(قدسیہ محمو دسردار)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر47، دو جون 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جون 2020