• 26 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر47، دو جون 2020

  • ہاتھ سے دھونے کی ایجاد پر ریاستی ایوارڈ
  • صرف ایک لیبارٹری
  • اساتذہ کی سکریننگ
  • ہر گاؤں میں  دو ٹی وی سیٹ
  • افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال
 کل مریض تندرست ہونے والے اموات
152,081 63,921 4,331

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 34357
2 مصر 26384
3 نائیجریا 10578
4 الجیریا 9513
5 گھانا 8070

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5151 مریضو اور 260 اموات کا اضافہ۔

افریقہ میں کورونا وائرس کے کیسز  ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔

ہاتھ سے دھونے کی ایجاد پر ریاستی ایوارڈ

کینیا کا ایک لڑکا اس سال ہاتھ دھونے والی مشین کی ایجاد کے لئے ریاستی  ایوارڈ  حاصل کرنے والوں میں شامل ہے۔ نو سالہ اسٹیفن ویمکوٹا نے پانی کے  ایک گیلن کو ایک سپورٹ کے ساتھ  آویزاں کیا ہے اور  پانی اور صابن کی فراہمی  کے لئے ایک پیڈل تیار کیا، اس طرح  گیلن کو ہاتھ لگائے بغیر ہاتھ دھوئے جا سکیں گے۔ (بی بی سی  افریقہ)

سکول جزوی طور پر  کھول دئے گئے

نائجر، کیمرون، برکینا فاسو اور تنزانیہ نے اپنے اسکولوں کو جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا ہے ۔

نائجر: میں یکم جون کو پرائمری اسکول کے طلباء اسکول واپس آئےتعلیمی ادارے  20 مارچ سے  بند تھے۔

کیمرون: اسکول اور یونیورسٹیاں ، جو 17 مارچ سے بند تھیں ہیں دوبارہ کھل گئ ہیں ۔

برکینا فاسو: یکم جون سے امتحانات والی کلاسز   کے طلبہ کے لئے ادارے کھول دئے گئے ہیں ۔  بایہ کلاسز کے لئے ابھی تک  ٹائم ٹیبل کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تنزانیہ: میں  سیکنڈری  کلاسز کے طلبہ کے لئے اسباق دوبارہ شروع ہو گئے  ہیں۔ RFI

اساتذہ کی سکریننگ

کونگو برازاویل  میں تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل اساتذہ   کے ٹسٹ  کے عمل کو لازمی قرار دی گیاہے  تاکہ طلبہ کو وائرس سے بچایا جا سکے ۔ RFI

صرف ایک لیبارٹری

کونگو کنشاسا میں اس وقت تک صرف ایک لیبارٹری کورونا کے ٹسٹ کے لئے کام کر رہی ہے ۔ اب وزیر اعظم نے کونگو کے دوسرے بڑے شہر لوبومباشی میں دوسری لیبارٹری قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ ۔ RFI

تقریبا  آٹھ کروڑ آبادی کے اس ملک میں کورونا کے 3195کیسز  ہو چکے ہیں ۔

بندر گاہ سٹی بند

اتوار کی شام، مڈغاسکر کے صدر Andry Rajoelina نے اپنے خطاب میں ملک کے مشرق میں   Atsinanana خطے میں پابندیوں کو سخت کرتے ہوئے آمد و رفت کو بند کرنے  کا اعلان کیا  ہے۔ اس شہر میں جزیرے کی سب سے بڑی بندرگاہ واقع ہے۔ اور اس وقت ملک میں وبا کا مرکز بن گیا ہے ۔ RFI

ارکان پالیمینٹ گرفتار

یوگنڈا کے حزب اختلاف کے دو ارکان پارلیمنٹ کو ہفتے کے روز  جنوبی سوڈان کے ساتھ سرحد بند کرنے کے احتجاج میں حصہ لینے کے بعد گرفتار کیا گیا  ہے RFI

ہر گاؤں میں  دو ٹی وی سیٹ

یوگنڈا کے صدر Yoweri Museveni نے فائنل ائیر کے طلبا کے لئے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کو مزید ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ صدر  نے کہا کہ ہر گاؤں کو دو ٹیلی ویژن سیٹ دیئے جائیں گے تاکہ طلبہ کو  ٹیلیویژن کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے۔ بی بی سی

سکول پھر بند

سینیگال وزارت تعلیم نے بتایا کہ نے متعدد اساتذہ کے  کورونا وائرس  ٹسٹ پازیٹو آنے کے بعد آج دو جون  سے آہستہ آہستہ کھلنے والے تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ کے لئے بند کر دئے گئے ہیں۔ الجزیرہ

سال میں 1.6 بلین ڈالر کا نقصان

یوگنڈا  کے صدر نے کہا ہے کہ  سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں ملک کو  ایک سال میں 1.6 بلین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ الجزیرہ

عبادت گاہیں کھول دی گئیں

نائجیریا میں منگل سے عبادت گاہوں اور ہوٹلوں کو دوبارہ کھو ل دیا گیا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں  کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی  پابندیوں میں نرمی کے دوسرے مرحلے کا آغاز  ہو گیا ہے۔ بی بی سی افریقہ

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

02 جون 2020ء Covid-19 Update

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ