• 23 اپریل, 2024

رپورٹ جلسہ سیرت النبیﷺ

رپورٹ جلسہ سیرت النبیﷺ
جامعۃ المبشرین گھانا

محض خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا کو مورخہ 4 اپریل 2021ء کو جلسہ سیرت النبی ﷺ کروانے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔

اس جلسہ کی صدارت مکرم و محترم مولوی مبشر احمد اقبال صاحب استاذ جامعۃ المبشرین گھانا نے کی۔ اس جلسہ کے پروگرام کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
نائیجر سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم حسینی جیبو نے تلاوت قرآن کریم سےاس بابرکت پروگرام کا آغاز کیا اور عزیزم موسیٰ بلدے نے انگریزی زبان میں ترجمہ پیش کیا۔ پھر اردو نظم عزیزم یوسف اوسئی اور دیگر ساتھیوں نے مل کر ترنم کے ساتھ پیش کی۔ اس کے بعد اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں چار تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر انگریزی زبان میں عزیزم ابراہیم عبدالملک نے کی جس کا عنوان ’’آنحضرتؐ کی شفقت علیٰ خلق اللہ‘‘ تھا۔ پھر دوسری تقریر اردو زبان میں ’’آنحضورؐ کا پاکیزہ بچپن‘‘ کے موضوع پر عزیزم عبداللطیف نے کی۔ اور تیسری تقریر عربی زبان میں، ’’النبی ﷺ کما وصفہ المسیح الموعود‘‘ کے موضوع پر عزیزم نورالدین عبدالرحمٰن نے کی۔ اس کے بعد مدرسۃ الحفظ کے طلباء نے عربی قصیدہ پیش کیا۔ اور بعد ازاں اس پروگرام کی چوتھی اور آخری تقریر مکرم و محترم معلم عبدالمجید صاحب استاذ جامعۃ المبشرین نے کی جو کہ انگریزی زبان میں تھی اور اس کا موضوع ’’آنحضرت ؐ کے رؤیا، کشوف اور پیشگوئیاں‘‘ تھا۔ پھر صدر مجلس نے تقریر کی۔ او ر اس کے بعد سیکرٹری مجلس ارشاد نے تمام مقررین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد آنحضور ؐ کی حیاتِ مبارکہ پر مبنی ایک ڈاکو منٹری دکھائی گئی اور صدر مجلس نے دعا کروا کر اس پروگرام کا اختتام کروایا۔ پروگرام کے بعد تمام شاملین کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

(رپورٹ فہیم احمد خادم نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جون 2021