• 4 مئی, 2024

ایک وضاحت بابت اعلانات

اخبار الفضل آغاز سے ہی احباب جماعت کے لئے رابطہ اور تعلق بڑھانے کا ذریعہ رہا ہے۔ اور کامیابی ، ولادت، نکاح و شادی اور وفات کے اعلانات نیز یاد رفتگان پر مضامین کے ذریعہ احباب جماعت کے آپس میں تعلقات کو مضبوط کرنے کا باعث بنتا رہا ہے۔اب یہ اخبار بفضل اللہ تعالیٰ آن لائن اور ڈیجیٹل موجودہے لہٰذا بچوں کی پیدائش، نمایاں کامیابی پر لڑکوں اور مرحومین کی یاد میں لکھےگئے مضامین میں ان کی تصاویر بھی دی جا سکتی ہیں۔

قارئین اعلانات بھجواتے وقت مردحضرات اور بچوں کی تصاویر بھجوا سکتے ہیں۔ تصویر بھیجتے ہوئے درج ذیل امور کا خیال رکھیں۔

الف: تصویر واضح ہو۔

ب: پاسپورٹ سائز تصویر جس طرح سرکاری دستاویزات کے لئے لی جاتی ہے۔ (ادارہ)

Email: info@alfazlonline.org

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جون 2021