• 10 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

حسَناتِ دین و دنیا کے حصول کی دعا

حضرت انس ؓ بن مالک سے کسی نے کہا کہ ہمارے لئے دعا کریں، حضرت انس ؓ نے یہ دعا پڑھی۔ اس نے مزید دعا کا تقاضا کیا تو حضرت انسؓ نے فرمایا تم اور کیا چاہتے ہو؟ تمہارے لئے دنیا و آخرت کی بھلائی تو مانگ چکا ہوں۔

(تفسیر قرطبی جزء2 صفحہ433)

حضرت انس ؓ کی ہی روایت ہے کہ نبی کریمﷺ یہ دعا بہت کثرت سے پڑھا کرتے تھے۔

(بخاری کتاب التفسیر)

رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً وَّفِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿۲۰۲﴾

(البقرہ: 202)

اے ہمارے ربّ! ہمیں (اس) دنیا (کی زندگی) میں (بھی) کامیابی (دے) اور آخرت میں (بھی) کامیابی (دے) اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

(قرآنی دعائیں ازخزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ6)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

درخواست ہائے دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جون 2022