• 19 اپریل, 2024

سیرالیون میں ریفریشر کورسز

مکینی ریجن

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے سیرالون کے مکینی ریجن کو مئی اور جون کے مہینوں میں ذیلی تنظیموں کے چھ ریفریشر کورسز کروانے کی توفیق ملی۔ ان ریفریشر کورسز کی مختصر رپورٹ پیشِ خدمت ہے۔

1۔ مؤرخہ 22 مئی کو مجلس اطفال الاحمدیہ سٹیشن روڈ سرکٹ نے ایک ریفریشر کورس منعقد کیا جس میں 125 اطفال اور 10 مہمانوں نے شرکت کی۔ 2۔ مؤرخہ 29 مئی کومجلس ناصرات الاحمدیہ سٹیشن روڈ سر کٹ نے ایک تربیتی ریفریشر کورس منعقد کیا جس میں 130 ناصرات اور 8 مہمانوں نے شرکت کی۔ 3۔ مؤرخہ 29 مئی کوہی مجلس مکومپبانا Makump Bana نے ایک تربیتی ریفریشرکورس منعقدکیا جس میں 77 اطفال اور 47 ناصرات اور 28 مہمانوں نےشرکت کی۔ 4۔ مؤرخہ 12 جون کومجلس خدام الاحمدیہ مکینی شہر نے ایک ریفریشرکورس منعقدکیاجس میں 68 خدام اور 7 مہمانوں نےشرکت کی۔5۔ مؤرخہ 12 جون کو ہی مجلس پانلاپ Panlap کے اطفال اور ناصرات کاریفریشرکورس ہواجس میں 78 اطفال اور 50 ناصرات اور 21 مہمانوں نےشرکت کی۔ مؤرخہ 13 جون کومجلس انصاراللہ مکینی ریجن کی ایگزیکٹواورسرکٹ زعماء کا ریفریشرکورس منعقدہوا جس میں 26 انصار نےشرکت کی۔

تمام ریفریشر کورسز کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔ ہرریفریشرکورس میں متعلقہ ضلعی عہدیدارنےصدارت کےفرائض انجام دئیے۔

ان ریفریشرکورسز میں درج ذیل امورکی طرف خصوصیت کےساتھ توجہ دلائی گئی۔

1۔ حضور انور کو ہمیشہ دعا کے خطوط لکھتے رہنا۔ اور دوران ریفریشر کورسز تمام ممبران نے اور شمولیت کرنے والوں نے حضور انور کی خدمت اقدس میں دعائیہ خطوط لکھے۔ 2۔ ہر تنظیم کو اپنا اپنا وعدہ یاد کروانے کی طرف توجہ دلائی اور اطفال اور ناصرات کو انکا عہد یاد کروایا۔ 3۔ مقام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارے لیکچر دیئے اور مختصر تحریر یاد کروائی۔ 4۔ خلفائے احمدیت کا تعارف کروایا اور برکات خلافت پر لیکچر دیئے گئے اور حضور انور کی ایک بڑی تصویر آویزاں کی گئی۔ 5۔نماز پڑھنے کا طریقہ سکھایا گیا اور نماز کے بارے پیدا ہونے والی بدعات کی نشاندہی کی گئی۔ 6۔ تنظیموں کاتعارف، لائحہ عمل، دستوراساسی کا تعارف کرایا گیا۔ 7۔ تنظیموں کے ممبری چندہ کی ادائیگی کیطرف بھی توجہ دلائی گئی۔ 8۔ ماہانہ رپورٹ بھیجنے اور مرکز سے رابطہ رکھنے کی اہمیت بیان کی گئی۔ 9۔ اطفال اور خدام کو ٹوپی پہننے اور مناسب لباس زیب تن کرنے کی تاکید کی۔

مبلغ سلسلہ مکینی ریجن نےتربیتی امور جیسے پنج وقتہ نماز، قرآن مجید کی تلاوت، قرآن پاک کلاسز میں حاضری، حضور انور کاخطبہ جمعہ سننا، اچھی دوستیاں اور جماعت کےرشتہ ناطہ کےنظام کوبیان کیا۔

ہر ریفریشر کورس کے اختتام پر اجتماعی دعا اور کھانے کا انتظام کیا گیا۔

کینیما ریجن

مؤرخہ11 اور 12 جون کو کینیما ریجن میں ہیڈ ٹیچرز، پرنسپلز اور اساتذہ کا ایک ریفریشر کورس ہوا۔

کورس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور ترجمہ سے ہوا جس کے بعد دعا ہوئی۔ مکرم نعیم اظہر صاحب ریجنل مبلغ کینیما نے ریفریشر کورس کروانے کا مقصد بیان کیا۔ اس دن جمعہ تھا اور تمام شاملین نے حضورِ انور ایدہ اللہ کا خطبۂ جمعہ براہِ راست سنا۔ جس کے بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔ نمازِ جمعہ کے بعد ہونے والے سیشن میں مکرم ڈاکٹر شیخو تامو صاحب نائب امیر نے تلاوتِ قرآنِ کریم کی اہمیت پر تقریر کی۔ دوسری تقریر وفاتِ مسیح علیہ السلام پر مولوی فؤاد کونے صاحب نے کی۔ اگلے دن مولوی اسحاق سلیمان نے ختمِ نبوت کے عنوان پر تقریر کی۔ مولوی نعیم اظہر صاحب نے صداقتِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عنوان پر تقریر کی۔ تمام مقررین نے قرآن و حدیث و واقعات کی روشنی میں سامعین کو ان علمی مضامین کے بارے میں سمجھایا۔ دعا کے ساتھ اس ریفریشر کورس کا اختتام ہوا۔ الحمدللہ یہ پروگرام ان تمام شاملین کے علم اور ایمان میں اضافے کا باعث ہوا۔ اس ریفریشر کورس کی کل حاضری 72 رہی۔

کونو ریجن

مؤرخہ 19 جون کو 9 جماعتوں کے اماموں کا ایک ریفریشر کورس ہوا جس میں 15 اماموں سمیت کل حاضری 32 رہی۔ ریفریشر کورس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور ترجمہ سے ہوا۔ دورانِ ریفریشر کورس شاملین کو نماز کا طریق، نماز اور مسجد کے آداب، نمازِ جنازہ کا طریق بتایا گیا اور اس بارے میں ان کے سوالوں کے جوابات دئے گئے۔ اس کے علاوہ بدعات سے اجتناب، جماعتی روایات اور طریقہ کار، خلافتِ احمدیہ اور آمدِ امام مہدی و مسیح موعود علیہ السلام کے بارے میں لیکچرز دئے گئے۔ دعا کے ساتھ ریفریشر کورس کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن.سیرا لیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اگست 2021