• 5 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

یہ مختصر سی حکایت اپنے اندر ایک بہت بڑا سبق لیے ہوئے ہے۔ ایک شخص ایک بھاری بھرکم ہتھوڑے سے پتھر توڑرہا تھا۔وہ پتھر پر چوٹ لگاتا جاتا اور ہر چوٹ گنتا جاتا۔ایک باپ بیٹا وہاں سے گزر رہے تھے دونوں اس شخص کودیکھنے کےلیے رُک گئے۔دونوں یہ دیکھنا چاہتے تھےکہ وہ شخص یہ پتھر کتنی چوٹوں میں توڑتا ہے جب 75چوٹیں لگ چکیں 76ویں چوٹ پر وہ بھاری بھر کم پتھر ریزہ ریزہ ہوگیا۔ چوٹ لگانے والے شخص کے منہ سے بے ساختہ یہ الفاظ نکلے ’’اس چوٹ نے پتھر توڑا ہے‘‘ دونوں باپ بیٹےاس کی بات سُن کر ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے۔ باپ نے بیٹے سے پوچھا ’’تمہارا کیا خیال ہے؟ کیا یہ شخص درست کہہ رہا ہے‘‘ بیٹا بولا: ’’جی ہاں۔‘‘ باپ نے کہا ’’نہیں ایسا نہیں ہے یہ پتھر دراصل 76چوٹوں نے مل کر توڑا ہے اگر پہلی 75چوٹیں اس پتھر پر نہ لگائی جاتی تو76ویں چوٹ کچھ بھی نہیں کرسکتی تھی اس میں سبق یہ ہے کہ ناکام ہوجانے والی ہر کوشش کامیابی میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔‘‘

(بحوالہ روزنامہ جنگ مورخہ 2جولائی 2022)

(مرسلہ: طیبہ طاہرہ)

پچھلا پڑھیں

اسلام آباد (ٹلفورڈ) کے بابرکت افتتاح کے موقع پر واقفات نو کے جذبات و خیالات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اگست 2022