• 4 جولائی, 2025

آج کی دعا

وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٪﴿۶﴾

(سورۃ الفلق: 6)

ترجمہ: اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے

یہ قرآن مجید کی حسد سے بچنے کی دعا ہے

یہ مبارک آیت سورۃ الفلق کی ہے جس کے بارہ میں سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمدﷺ نے فرمایا کہ تم سورۃ اخلاص اور بعد کی دو سورتیں (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) صبح وشام تین بار پڑھا کرو۔ یہ ذکر تجھے ہر چیز سے بے نیاز کر دے گا یعنی اللہ تعالیٰ تمہاری تمام ضرورتوں کا متکفل ہوجائے گا۔

حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ

حسد (یعنی دوسروں پر جلنے اور کڑھنے) سے اپنے آپ کو بچاؤ۔ بلاشبہ حسد نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے جیسے آگ ایندھن کو۔

(سنن ابوداؤد،كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْحَسَدِ حدیث: 4903)

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
حسد سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے دعا سکھائی ہے کہ یہ دعا کرو : وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ (الفلق: 6) کہ حاسد کے حسد سے اللہ تعالیٰ بچائے۔ جب ایک مومن خود بچنے کی دعا کرے گا تو پھر ایک پاک دل مومن یہ بھی کوشش کرے گا کہ دوسرے سے حسد کرنے سے بھی بچے۔

(خطبہ جمعہ 25؍ جنوری 2008ء)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

پولینڈکا تاریخی سفر (قسط اول)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 ستمبر 2021