• 17 مئی, 2024

ایک طالع مند ۔۔طالع کی یاد میں

شہید سید طالع احمد

اپنے کردار میں اک کوہ گراں ہوتے ہیں
ہر زمانے میں وہ عظمت کا نشاں ہوتے ہیں
وہ جو کٹ جاتے ہیں پیمان وفا کی خاطر
ایسے انسان ہی توقیر جہاں ہوتے ہیں
ان کے اخلاص سے ہر دور مہک اٹھتا ہے
یہ تو ہر رت میں بہاروں کا سماں ہوتے ہیں
اپنا خوں دے کے جلاتے ہیں محبت کے چراغ
ہاں یہی لوگ اجالوں کا جہاں ہوتے ہیں
یہ کہ ہر آن چمکتے ہیں ستاروں کی طرح
ان کے اوصاف ہزاروں میں بیاں ہوتے ہیں

(پروفیسر عبد الصمد قریشی)

پچھلا پڑھیں

پولینڈکا تاریخی سفر (قسط اول)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 ستمبر 2021