• 5 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

اعمال کی قدردانی کے متعلق دعا

آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص بھی نماز کے بعد یا مجلس سے اٹھتے ہوئے یہ آیات پڑھے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے اعمال کا وزن کرتے وقت کھلا اور وافر وزن عطا کرے گا۔

(تفسیر الدرالمنثور للسیوطی جلد4 صفحہ295)

سُبۡحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الۡعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ ﴿۱۸۱﴾ۚ وَسَلٰمٌ عَلَی الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۸۲﴾ۚ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۸۳﴾

(الصّٰفٰت: 181-183)

تیرا رب جو تمام عزّتوں کا مالک ہے ان کی بیان کردہ باتوں سے پاک ہے اور رسولوں پر ہمیشہ سلامتی ہو اور سب تعریف اللہ کی ہے جو سب جہانوں کا رب ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ38)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سو سال قبل کا الفضل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 ستمبر 2022