• 19 مئی, 2024

اعلان وفات

•مکرم نصیر احمد قمر۔ ایڈیشنل وکیل الاشاعت لندن تحریر کرتے ہیں۔
خاکسار کے ماموں مکرم محمد افضل بٹ جنہیں لمبا عرصہ ربوہ میں فضل عمر ہسپتال اور صدر انجمن احمدیہ کے دفاتر میں خدمت کی توفیق ملی، کی اہلیہ محترمہ امتہ السلام مؤرخہ 24 اگست 2022ء بروز بدھ روچیسٹر (امریکہ) میں بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔

آپ لمبےعرصہ سے مختلف عوارض سے بیمار چلی آرہی تھیں وفات سے ایک روز قبل برین ہیمرج ہوا جس سے جانبر نہ ہو سکیں۔ مرحومہ بہت نیک سیرت اور صابرہ شاکرہ خاتون تھیں۔لمبی بیماری کو بڑے حوصلہ اور صبر کے ساتھ گزارا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ان کی میت ربوہ لے جائی جائے گی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئے گی۔ ان شاء اللہ۔ مرحومہ کے ایک بیٹے محمد احسن بٹ صاحب اس وقت صدر انجمن احمدیہ میں خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔تمام قارئین الفضل سے مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ