• 16 اپریل, 2024

ریجن گراں لاہو،آئیوری کوسٹ میں مسجد کا افتتاح

محض اللہ تعالىٰ کےفضل و کرم سے جماعت احمدىہ آئىورى کوسٹ کو رىجن گراں لاہو کى اىک جماعت PK63 مىں احمدىہ مسجد کى تعمىر کى سعادت نصىب ہوئى۔اس گاؤں مىں پہلى مرتبہ تبلىغ 2007ء مىں مقامى معلم سلسلہ مکرم کونے کرىم صاحب (رىجنل مشنرى گراں لاہو)نے کى جس کے نتىجے مىں ابتدائى طور پر گاؤں کے مقامى امام صاحب و گاؤں کے چىف بىعت کر کے نہ صرف جماعت احمدىہ مىں شامل ہوئےبلکہ گاؤں کى واحد مسجد بھى جماعت کے حوالے کر دى جہاں مکرم طورے ادرىس صاحب کو بطور مقامى معلم تعىنات کىا گىا۔تاہم امام صاحب کى وفات کے بعد گاؤں کے مقامى افراد نے گاؤں کے چىف صاحب کو اس بات پر اکساىا کہ احمدى معلم صاحب کو گاؤں سے نکالا جائے تاہم گاؤں کے چىف اس بات پر آمادہ نہ ہوئے اور اىک الگ جگہ جماعت کو دى جہاں تبلىغ و تربىت کا سلسلہ جارى رکھا جا سکے۔ چىف صاحب کے انتقال کے بعد مقامى لوگوں نے گراں لاہو شہر کى جامع مسجد کےغىر احمدى امام کو بلاىا اور مىٹنگ کے ذرىعے دباؤ ڈالا گىا کہ جماعتى معلم سلسلہ کو اس گاؤں سے نکالا جائے جس پر مقامى احمدى صدر صاحب نے اس بات سے صاف انکار کىا چنانچہ بعد ازاں مخالفت کے سبب پہلے سے موجودہ جماعتى جگہ پرجہاں معلم ہاؤس تعمىر ہو چکا تھا چوبارہ سا بنا کر الگ طور پر نمازوں کا آغاز کىا گىا۔ 2018ء مىں باقاعدہ طور پر ىہاں جماعتى مسجد بنام مسجد بىت السلام کا سنگ بنىاد رکھا گىاجس کى تکمىل کے بعد مؤرخہ 26ستمبر2021ء کو مکرم امىر و مشنرى انچارج آئىورى کوسٹ عبدالقىوم پاشا صاحب نے مسجد کا باقاعدہ افتتاح دعا کے ساتھ کىا۔

بابرکت افتتاحى تقرىب مىں مکرم امىر و مشنرى انچارج آئىورى کوسٹ بطور مہمان خصوصى شرىک ہوئے جن کے ساتھ تىنوں ذىلى تنظىموں کے نىشنل صدور و نىشنل عاملہ کے دىگر ممبران کرام نے بھى شرکت کى۔جبکہ بطور سرکارى نمائندہ خصوصى ڈپٹى گورنر،چار گاؤں کے چىف صاحبان و 13 غىر احمدى امام صاحبان و متعدد مقامى عمائدىن کرام کے ساتھ ساتھ 244 افراد نے شرکت کى۔اس بابرکت تقرىب مىں مکرم صدىق جىالو صاحب معلم سلسلہ و رىجنل مشنرى نے جماعتى عقائد دربارہ وفات مسىح ؑو آمد مسىح ثانىؑ و ختم نبوتﷺ کےحوالے سے جماعتى تعارف کرواىا جس کے بعد ذىلى تنظىموں کے صدران نے اپنى اپنى تنظىموں کا مختصر تعارف پىش کىا۔بعد ازاں مقامى امام صاحبان و ڈپٹى گورنر صاحبان نے تقرىر کى جبکہ تقرىب کےاختتام پر مکرم امىر و مشنرى انچارج صاحب نے تقرىر کى جس مىں مساجد کى تعمىر کى اہمىت و انہىں اىمانى دولت کے ساتھ آباد رکھنے کى طرف حاضرىن کو توجہ دلائى۔بعد دعا اس تقرىب کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

اللہ تعالىٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت احمدىہ آئىورى کوسٹ کى اس حقىر مساعى کو قبول فرمائے نىز آئندہ بھى مسجد کى حقىقى روح کو سمجھتے ہوئے جماعت آئىورى کوسٹ کو مزىد مساجد کى تعمىر کى توفىق عطا کرتا جائے۔آمىن

(رپورٹ : عبدالنور۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین اکتوبر 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ