• 24 اپریل, 2024

مدرسہ بزبان جولا فون برکینا فاسو

حضرت مسىح موعود علىہ السلام کى پىش گوئى کے مطابق جماعت احمدىہ دنىا کے کناروں تک پہنچ چکى ہے اورہر سال دنىا کى مختلف اقوام جماعت احمدىہ مىں شامل ہوتى جارہى ہىں۔چنانچہ اللہ تعالىٰ کے فضل سے برکىنا فاسو جو کہ مغربى افرىقہ کا اىک ملک ہے، مىں بھى جماعت احمدىہ کا نفوذ ہوچکا ہے۔ برکىنا فاسو مىں موجود مختلف نسلوں کے لوگ اس روحانى چشمہ سے مستفىد ہورہے ہىں۔برکىنا فاسو کے جنوبى حصہ مىں کئى رىجنز کے لوگ جولا زبان مىں ہى بات کرتے ہىں۔اس علاقہ مىں جماعت احمدىہ مضبوطى سے قائم ہوچکى ہے۔چنانچہ اس علاقہ کے لوگوں کى تعلىم و تربىت کے لىے اس سال اىک ماہ پر محىط مدرسہ کا انعقاد کىا گىا۔

مدرسہ کى افتتاحى تقرىب کے لىے کونے داؤدا صاحب صدر خدام الاحمدىہ برکىنا فاسو تشرىف لائے۔ تلاوت قرآن کرىم کے بعد Zidi Saeedou رىجنل صدرصاحب ددگو رىجن نے استقبالىہ کلمات کہے۔ بعدا زاں صدر صاحب خدام الاحمدىہ نے نصائح فرمائىں اور مدرسہ سے زىادہ سے زىادہ مستفىد ہونے کى طرف توجہ دلائى اور دعا کروائى۔

مدرسہ کے لىے شاکر مسلم صاحب رىجنل مربى دِدگو کى سربراہى مىں اىک پروگرام تشکىل دىا گىا۔ اور سارے دن کا ٹائم ٹىبل بناىا گىا۔ مدرسہ مىں تدرىس کے فرائض حافظ نىمى آدم صاحب استاد جامعۃ المبشرىن برکىنا فاسو اور ىارو سلىمان صاحب لوکل مشنرى نے سرانجام دىئے۔ مضامىن مىں قاعدہ ىسرنا القرآن، ناظرہ قرآن، نماز، علم کلام، حدىث، فقہ، تارىخ اسلام اور تارىخ احمدىت کے مضامىن شامل تھے۔

جماعت احمدىہ کا بنىادى مقصد اللہ تعالىٰ سے تعلق پىدا کرنا ہے چنانچہ نوجوانوں مىں تعلق باللہ پىدا کرنے کے لىے تىن دن نماز تہجد کا بھى انعقاد کىا گىا۔ تدرىس کے علاوہ سوال و جواب کے پانچ سىشن شاکر مسلم صاحب کى صدارت مىں منعقد کىے گئے۔ جماعت احمدىہ کى بعض رواىات اىسى ہىں جو باقاعدہ ابتداء سے ہى جماعت ہر فرد مىں پىدا کى جاتى ہىں۔ چنانچہ ان مىں اىک رواىت وقار عمل کى ہے۔ان نئى جماعتوں کے نوجوانوں مىں اس روح کو پىدا کرنے کے لىے تىن وقار عمل بھى کىے گئے۔ اس کے علاوہ جماعت احمدىہ کے موٹو ’’محبت سب کے لىے نفرت کسى سے نہىں‘‘ پر عمل کرتے ہوئے، بىماروں کى تىماردارى کر نے کے لىے ہسپتال کا وزٹ بھى کىا گىا۔ اس کے علاوہ خلىفہ وقت سے مضبوط تعلق پىدا کرنے کے لىے خط لکھنا سکھاىا گىا، چنانچہ تمام شاملىن نے حضور انور اىدہ اللہ تعالىٰ کى خدمت اقدس مىں خط لکھے۔

مدرسہ مىں تىن رىجنز سے 48خدام واطفال نے شرکت کى۔ددگو سے 36،بوبو سے 5اور برومو رىجنز سے 7افراد شامل ہوئے۔

مؤرخہ 28 ستمبر 2021ء کو اختتامى تقرىب منعقد کى گئى۔ اس تقرىب کے لىے محمود ناصر ثاقب صاحب امىر و مشنرى انچارج برکىنا فاسو پانچ افراد پر مشتمل وفد کے ساتھ شامل ہوئے۔ نىز صدر خدام الاحمدىہ برکىنا فاسو جو کہ پہلے ہى سے جماعتوں کے دورے کررہے تھے، بھى چار افراد پر مشتمل اىک وفد کے ساتھ شامل ہوئے۔ اختتامى تقرىب کا آغاز تلاوت قرآن کرىم سے ہوا۔ جس کے بعد صدر صاحب خدام الاحمدىہ برکىنا فاسو نے عہد دہراىا۔ بعد ازاں حضرت مسىح موعود علىہ السلام کا عربى قصىدہ پىش کىا گىا۔ نىز طلباء مدرسہ کے نمائندہ نے اپنے احساسات کا اظہار کىا اور مدرسہ سے مستفىد ہونے کے بارہ مىں بتاىا۔بعد ازاں ىارو سلىمان صاحب نے رپورٹ پىش کى۔ اس کے بعد صدر صاحب خدام الاحمدىہ نے اظہار خىال کىا۔ بعدازاں شاملىن مدرسہ مىں امىر صاحب برکىنا فاسو نے اسناد تقسىم کىں اور نصا ئح فرمائىں۔ آخر مىں دعا ہوئى اور نماز ظہر و عصر پڑھىں گئىں۔ نمازوں کے بعد حاضرىن تقرىب کے لىے کھانے کا انتظام کىا گىا تھا۔

اللہ تعالىٰ سے دعا ہے کہ مدرسہ مىں شامل ہونے والے تمام افراد علم وعرفان مىں بڑھتے چلىں جائىں اور خلافت کے مضبوط سہارا بنىں۔ آمىن

(رپورٹ: مبارک احمد منیر۔ مبلغ سلسلہ برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین اکتوبر 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ