• 6 مئی, 2025

حضورؐ کو مسواک کرنا بہت پسند تھا

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضورؐ کی وفات سے کچھ دیر قبل میرا بھائی عبدالرحمان میرے حجرے میں داخل ہوا۔ اس کے ہاتھ میں مسواک تھی۔ میں نے اپنے سینے کے ساتھ حضور ﷺ کو سہارا دیا ہوا تھا میری نظر حضو ر ﷺ پر پڑی میں نے دیکھا کہ آپؐ عبدالرحمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ مجھے خیال آیاکہ حضورؐ کو مسواک کر نا بہت پسند تھا اور صحت کے زمانے میں اس کا بہت اہتمام کرتے تھے جبکہ بیماری میں ایسا نہ کرسکتے تھے۔ شاید اس وقت مسواک کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے میں نے حضور ﷺ سے پوچھا عبدالرحمان سے مسواک لے کر آپ کو دوں ؟ میرے سوال پر حضورؐ نے سر سے اشارہ کیا ہاں۔اس پر میں نے عبدالرحمان سے مسواک لے کر حضور ﷺ کو دے دی حضور ﷺ نے مسواک منہ میں رکھی لیکن ضعف بہت تھا۔ دانتوں سے چبانے کی طاقت نہ تھی۔میں نے پوچھا۔ میں مسواک آپ کے لئے اپنے دانتوں سے چبا کر نرم کردوں ؟ آپ نے سر سے اشارہ کیا کہ ہاں۔ پھر میں نے حضورؐ سے مسواک پکڑی اور اس کو اپنے دانتوں میں خوب چبا کر آپؐ کے لئے بالکل نرم اور ملائم کردیا اور حضور ﷺ نے اسے اپنے دانتوں پر اچھی طرح پھیرا۔

(ماخوذ از صحیح بخاری، کتاب المغازی باب مرض النبیؐ و وفاتہ)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 نومبر 2022