• 26 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

• مکرمہ خالدہ اقبال۔ یو کے سے یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتی ہیں۔

خاکسار کے بڑے بھائی مکرم لئیق احمد صدیقی ولد شریف احمد صدیقی بقضائے الٰہی موٴرخہ 9؍ اکتوبر 2022 ءبروز اتوار ملائیشیا کے ایک ہسپتال میں مختصر سی علالت کے بعد وفات پا گئے۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔

مرحوم حضرت عبدالسمیع ؓکپورتھلہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے اور حضرت منشی عبدالرحمنؓ کے پڑپوتے تھے اور مکرم سید بشیر احمد بخاری (مرحوم) کے داماد تھے۔

آپ بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔نیک، صوم وصلوٰۃ کے پابند، اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کرنے والے، بہترین داعی الی اللہ اور نہایت شکر گزار انسان تھے۔خلافت سے شدید محبت اور عقیدت کا تعلق رکھتے تھے۔ خدمت خلق کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ملائیشیا میں کوئی بھی رفیوجی آتا تواس کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کرتے۔

مرحوم کا جسد خاکی 13؍ اکتوبر بروز جمعرات وطن عزیزپہنچا۔ 14؍ اکتوبر بروز جمعہ 10 بجے مکرم مبشر احمد کا ہلوں مفتی سلسلہ نے نماز جنازہ پڑھائی اورتدفین کا عمل قبرستان عام میں ہوا۔

قبر تیار ہونے پر مکرم اللہ بخش صادق وکیل التعلیم نے دعا کروائی۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ خدا تعالیٰ بھائی جان سے رحم و مغفرت کا سلوک فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 9)