• 9 جولائی, 2025

خلافت سے وابستگی میری ضرورت

اطفال کارنر
تقریر
خلافت سے وابستگی میری ضرورت

خلافت میری ضرورت اس لیے ہے کہ میں ایک احمدی مسلمان ہوں جو قرآن کریم کو سچی کتاب اور حضرت رسول کریم ﷺ کو سچا رسول مانتا ہوں اور ان دونوں نے ہمیں بتلایا ہے کہ خلافت ایک الٰہی نظام ہے جو اسلام کی تعلیمات کا حصہ ہے اور جس پر عمل کرنا میرے لیے ضروری ہے یہ میری روح کی غذا ہے۔ جو میری رہنمائی کرتی ہے کہ آج کل کے اس مادی معاشرے میں، میں نے اپنے جسم کی کیسے حفاظت کرنی ہے۔ یورپ کی گندگیوں اور غلاظتوں سے میں نے کیسے بچنا ہے۔ اس معاشرے میں، میں نے کیسے نماز پڑھنی ہے۔ کیسے اپنے خدا سے تعلق جوڑنا ہے۔ کیسے میں نے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنی ہے کیونکہ اللہ کی مخلوق اُس کا کنبہ ہے۔ خاندان ہے۔ والدین کی خدمت کرنے کے قرینے خلافت سکھلاتی ہے۔بہن بھائیوں کی عزت و احترام کرنے کے طریق سکھلاتی ہے۔ اسلام سے محبت میں خلافت نے مجھے بہت بڑھایا ہے۔ انسانیت سے پیار میں بڑھایا ہے۔ ایک دوسرے کی عزت اور مذاہب میں ہم آہنگی کرنا خلافت نے ہی مجھے سکھلایا ہے۔ ایک انکل کہا کرتے تھے کہ اگر میں احمدی نہ ہوتا تو شاید میں بھی وٹے مارنے والوں سے ہوتا۔ مجھے خلافت نے اسلام کے تمام فرقوں سے پیار سکھلایا ہے۔

الغرض خلافت میرے لیےا س لیے ضروری ہے کہ یہ مجھے بتاتی ہے کہ میں اپنے آپ کو قرآن میں تلاش کروں اور انسان میں موجود دونوں حقوق یعنی اللہ اور مخلوق سے محبت بتاتی ہے۔

خلافت زندہ باد۔ نظامِ خلافت پائندہ باد

(فرخ شاد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 9)