• 15 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

دُعائے قنوت

حضرت خالدؓ بن ابی عمر بیان کرتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نے نبی کریمؐ کو یہ دُعا ئے قنوت سکھائی:

اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَ نَسْتَغْفِرُکَ وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ وَنَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ اَللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَاِلَیْکَ نَسْعٰی وَ نَحْفِدُوَنَرْجُوْرَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِمُلْحِقٌ

(تحفۃ الفقہاء باب صلوٰۃ الوتر مطبوعہ دمشق)

ترجمہ: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے بخشش طلب کرتے ہیں اور ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں اورتیرے پر توکل کرتے ہیں اور ہم تیری بہترین تعریف کرتے ہیں اور تیرا شکر کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے اور جو تیری نافرمانی کرے اسے ہم چھوڑ دیتے اور اُس سے قطع تعلق کرلیتے ہیں۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں تیرے لئے ہی نماز پڑھتے اور سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ہم تیری طرف ہی دوڑتے اور خدمت کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔ہم تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں یقیناً تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ73)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 نومبر 2022