• 5 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

کھانا کھانے کی دُعا

حضرت ابوامامہ باہلیؓ بیان فرماتے ہیں کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے کھانے کا دستر خوان اٹھایا جاتا تو یہ دُعا پڑھتے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانَا وَ آوَانَا،لَکَ الْحَمْدُ رَبَّنَا غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَّلَا مَکْفُوْرٍ وَّلَامُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا

(بخاری و ترمذی کتاب الاطعمہ)

ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں،بہت زیادہ پاکیزہ اور برکت والی تعریفیں- سب حمد کا اللہ ہی مستحق ہے جو ہمیں کافی ہے اور جس نے ہمیں اپنی پناہ میں رکھا۔ اے اللہ! تمام تعریف تیرے لئے ہے تو ہی کھانا کھلانے والا ہے اور ہمیں کافی ہے تجھے کھلایا نہیں جاتا، نہ تجھ سے مانگنا اور مطالبہ کرنا ترک کیا جاتا ہے، نہ تیرے کھانے کی نا شکری کی جاتی اور اے ہمارے رب! نہ ہی تجھ سے بے نیاز ہو سکتے ہیں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ100-101)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

اعلان ولادت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 دسمبر 2022