مکرم انیس رئیس۔ جاپان سے اعلان بھجواتے ہیں کہ:
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مکرم محمد شفیع میمن مربی سلسلہ تنزانیہ و ریحانہ عفت صاحبہ کو مؤرخہ 16؍نومبر 2022ء کو تین بیٹیوں کے بعد پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ بیٹے کا نام ’’جری اللہ شفیع میمن‘‘ تجویز ہوا ہے۔ نومولود مکرم محمد صدیق میمن آف مورو سندھ کا پوتا اور مکرم ڈاکٹر شبیر احمد آف نور نگر سندھ کا نواسہ ہے۔
قارئین الفضل سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچہ کو نیک صالح اور خادم دین بنائے نیز بچہ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک ثابت ہو۔ آمین