• 18 جولائی, 2025

آج کی دعا

لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ

(صحیح مسلم، كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةبَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَبَيَانِ صِفَتِهٖ حدیث: 1352)

ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، حکومت اور فرمانروائی اسی کی ہے اور وہی شکر و ستائش کا حقدار ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔

یہ سید ومولیٰ، خاتم الانبیاء، خیر البشر، پیارے رسول حضرت محمدؐ کی بارگاہ ایزدی میں تسبیح وتحمید ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضي الله عنه رسول کریم ؐ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایاجس نے ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ تینتیس دفعہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور تینتیس بار اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہا، یہ ننانوے ہو گئے اور سو پورا کرنے کے لیے لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ کہا اس کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے، چاہے وہ سمندر کے جھاگ کے برابر (یعنی بہت زیادہ) ہوں۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

سیرالیون کے پورٹ لوکو ریجن میں مسجد کا بابرکت افتتاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جنوری 2022