• 2 مئی, 2024

تقریب رخصتانہ

  • مکرمہ نازیہ نورین اظہر اہلیہ مکرم خلیل احمد ۔جرمنی تحریر کرتی ہیں :

خاکسار کی بیٹی سجیلہ احمد (واقفہ ٔنو) کی تقریب رخصتانہ مؤرخہ 5دسمبر 2021ء کو ہیمبرگ جرمنی میں منعقد ہوئی۔اس مبارک تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم محمد طلحہ نے کی اور مکرم رفیق احمد شاکر نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاکیزہ منظوم کلام سے چند منتخب دعائیہ اشعار خوش الحانی سےپڑھے۔ بعد ازاں مکرم شکیل احمد محمود مربی سلسلہ نے بچی کے نکاح کا اعلان ہمراہ عزیزم نصر احمد ابن ظفر احمد (مرحوم) کیا۔ مہمانوں کی تواضع اور دعا کے ساتھ رخصتی عمل میں آئی۔ اگلے دن مؤرخہ 6دسمبر 2021 ءکو دلہا کے ماموں مکرم محمد شفیق نے ایک ہال میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا۔

قارئین الفضل سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولا کریم اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لئے ہر لحاظ اور جہت سے بہت بابرکت فرمائے نیز اس جوڑے کو ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والااور خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے اور یہ جوڑا اپنے پیارے آقا کے ارشادات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق کما حقہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے پیار اور رحم کا وارث بننے والا ہو۔ آمین ثم آمین۔

ادارہ الفضل کی جانب سے مبارکباد قبول کریں ۔

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین دسمبر 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ