• 24 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

نماز جنازہ کی دُعا

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنازہ پر یہ دُعا کیا کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَ شَاھِدِنَا وَ غَاءِبِنَا وَ صَغِیْرِنَا وَ کَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَ اُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحیَیتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسلَامِ وَمَن تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الِایمَانِ اَللّٰھُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ

(ترمذی و ابوداؤد کتاب الجنائز،کتاب الدعا للطبرانی جلد3 صفحہ1351)

ترجمہ: اے اللہ! بخش دے ہمارے زندوں اور مردوں کو،ہمارے حاضر کو اور غائب کو، ہمارے چھوٹوں اور بڑوں کو،ہمارے مردوں اور عورتوں کو (سب کو بخش دے) اے اللہ! جسے تو ہم میں سے زندہ رکھے اُسے اسلام کی حالت میں زندہ رکھنا اور جسے تو وفات دے اُسے ایمان کی حالت میں وفات دینا۔ اے اللہ! ہمیں اِس (مرحوم) کے اجر سے محروم نہ کرنا اور اس کے بعد ہمیں کسی فتنہ میں نہ ڈالنا۔

نوٹ: اگر جنازہ عورت کا ہو تو آخری فقرہ میں ضمیر مؤنّث اَجرَھَا اور بَعدَھَا پڑھی جائے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ126)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 فروری 2023