• 20 اپریل, 2024

کایا میں پہلے مسرور رسہ کشی ٹورنامنٹ کا انعقاد

خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کایا کو سیکنڈری اسکول اور کالجز کے مابین پہلا مسرور رسہ کشی ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی توفیق ملی۔ موٴرخہ 14؍نومبر 2022ء کو ٹورنامنٹ کی اجازت کے لئے کایا شہر کے میئر کو لکھا گیا۔ میئر سے اجازت ملنے کے بعد DIRECTION RÉGIONALE DES ENSEIGNEMENTS POST- PRIMAIRE ET SECONDAIRE DU CENTRE-NORD سے اجازت کے لیے لکھا گیا۔ اجازت ملنے کے بعد تمام کالجز کے ڈائریکٹرز کو اپنی اپنی ٹیم بھجوانے کے لئے دعوت نامے ارسال کیے گئے۔ رسہ کشی کا کھیل کایا کے لوگوں کے لیے نیا تھا اس لیے ہر کالج کے ڈائریکٹر کو مل کر کھیل کے بارے میں بتایا گیا اور ہر کالج میں رسہ ساتھ لے جاکر کھیل کا تعارف کروایا گیا۔ مقابلہ میں انٹری کی آخری تاریخ 7؍دسمبر رکھی گئی تھی۔ آخری تاریخ تک چودہ کالجز نے اس ٹورنامنٹ کے لیے 20 ٹیمیں بھجوائیں۔

9؍دسمبر کوکایا ریجن میں سب سے زیادہ سنے جانے والے ریڈیو اسٹیشن 96.1 میں ٹورنامنٹ کے حوالے سے اعلان کروایا گیا اور تمام شہریوں کو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مشن ہاؤس کا یا آنے کی دعوت دی گئی۔ اس کے علاوہ کا یا جماعت کے فیس بک پیج، جماعت احمدیہ برکینا فاسو کے آفیشل فیس بک پیج، واٹس ایپ کے مختلف گروپس میں ٹورنامنٹ کے حوالے سے گاہے بگاہے اعلانات بھجوائے جاتے رہے۔اس کے علاوہ یوٹیوب چینل پر بھی ٹورنامنٹ کی پرموشن اور شرکت کی دعوت دینے والی ویڈیواپلوڈ کی گئی۔

افتتاحی تقریب

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز موٴرخہ 10؍دسمبر بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے پرچم کشائی کے ذریعے کیا گیا۔برکینا فاسو کا جھنڈا TASSOMBEDO ABDOULAYE صاحب ریجنل مشیر تعلیم اور ریجنل ڈائریکٹر برائے صحت جسمانی نے لہرایا۔بعد ازاں افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا Kiama Ali صاحب نے تلاوت کی۔ بعد ازاں ساوادوگو سلیمان ریجنل صدر جماعت احمدیہ کایا نے معزز مہمانان کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں صدرمجلس خدام الاحمدیہ کے نمائندہ محترم سانفو شمس الدین صاحب مہتمم صحت جسمانی، شہر کے میئر کے نمائندہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوئے اس موقع پر شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔دعا کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔ ٹورنمنٹ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ تمام میچز،افتتاحی و اختتامی تقاریب YOUTUBE اور جماعت احمدیہ برکینا فاسو کے آفیشل FACEBOOK پیج Jamaat Islamique Ahmadiyya Burkina Faso پر براہ راست دکھائے گئے۔

ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی ٹیموں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچز ناک آوٹ سسٹم کی بنیاد پر رکھے گئے تھے۔ پہلے راؤنڈ میں دس ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوئیں۔ تاہم بعد ازں کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق جو ٹیمیں اپنا میچ تیسرے سیٹ میں ہاری تھیں ان کو دوبارہ موقع دیا گیا اور 10 ہارنے والی ٹیموں میں سے 6 کو دوبارہ ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔ اس طرح اگلے راؤنڈ کے لیے 16 ٹیمیں موجود تھیں۔ دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر تیسرے راؤنڈ کے لیے 8 ٹیموں نے کوالیفائی کیا۔ تیسرا راؤنڈ کوارٹرفائنل پر مشتمل تھا۔کوارٹر فائنل جیتنے کے بعد چار ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ پہلا سیمی فائنل Lycée Privé NABA KOANGA l’équipe 1 کا اپنے ہی کالج کی B ٹیم کے مابین ہوا جسے بہت ہی سنسنی خیز مقابلے کے بعد A ٹیم نے جیت لیا۔ دوسرا سیمی فائنل Lycée de Bangrin l’équipe 1 اور Lycée Provincial Moussa l’équipe 1کے مابین ہوا جسے Lycée de Bangrin l’équipe 1 نے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل

فائنل Lycée Privé NABA KOANGA l’équipe 1 اور Lycée Privé de Bangrin l’équipe 1 کے مابین ہوا۔ ایک بہت سنسنی خیز مقابلے کے بعد Lycée Privé NABA KOANGA l’équipe 1 نے پہلے مسرور رسہ کشی ٹورنامنٹ سال2022ء کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل دیکھنے کے لیے پورے شہر سے بہت بڑی تعداد میں بچے، بوڑھے، جوان تشریف لائے۔ خصوصاً سکول اور کالجز کے طلباء کی بہت بڑی تعداد اس پورے ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے آئی۔

اول ٹیم کو تیس ہزار فرانک سیفا نقد اور دیگر تحائف دئے گئے۔
دوم ٹیم کو بیس ہزار فرانک سیفا نقد اور دیگر تحائف دئے گئے۔
سوم ٹیم کو پندرہ ہزار فرانک سیفا نقد اور تحائف دئے گئے۔
چہارم ٹیم کو دس ہزار فرانک سیفا نقد اور تحائف دئے گئے۔

اس کے علاوہ آٹھویں پوزیشن تک آنے والی ٹیموں کو انعامات دئے گئے۔

اختتامی تقریب

اختتامی تقریب موٴرخہ 10؍دسمبر 2022ء کو مشن ہاؤس کا یا شہر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مکرم محمود ناصر ثاقب امیر جماعت احمدیہ برکینا فاسو تھے۔ دیگر مہمانوں میں نعیم احمد باجوہ پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینا فاسو، حافظ طیب احمد مبلغ سلسلہ، حافظ منظور احمد مبلغ سلسلہ، آنریبل سابق ممبر آف قومی اسمبلی Honorable OUEDRAOGO Sayyouba، مکرم سانفو شمس الدین مہتمم صحت جسمانی مجلس خدام الاحمدیہ، ریجنل مشیر صحت جسمانی TASSAMBEDO Abdoulaye اور اکثر کالجزکے ڈ ائریکٹرز اور اس کے علاوہ مختلف حکومتی شخصیات نے شرکت کی اور اعزاز پانے والے کھلاڑیوں اور ٹیمز کو انعامات سے نوازا۔

اللہ تعالیٰ ہماری مساعی کو قبول فرمائے اور مقبول خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(حافظ عطاءالنعیم۔ ریجنل مبلغ کایا برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی