• 18 مئی, 2024

جامعتہ المبشرین گھانا

رپورٹ نعتیہ محفل
جامعتہ المبشرین گھانا

مؤرخہ 26 جنوری 2021ء بروز منگل جامعۃ المبشرین گھانا میں نعتیہ محفل کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام مجلس ارشاد کے تحت منعقد کیا گیا۔ پروگرام سے قبل جامعہ کے ہال کو بینرز سے سجایا گیا اور اس کے سٹیج کے عقب کو پردوں سے زینت دی گئی۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی مکرم مولوی مبشر حسین شاہد صاحب وائس پرنسپل جامعۃ المبشرین تھے ۔اس پروگرام کے تمام شاملین نے ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح میں اقتباسات پڑھے اور نظمیں پڑھیں۔ تمام حوالہ جات انگریزی زبان میں پیش کئے گئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا جو عزیزم بشیر الدین سونی نے کی جولائبیریا سے ہیں۔مالی کے عزیزم ابوبکر مائیگانے احادیث پڑھیں۔ گھانا کے عزیزم اوبنگ محمد نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کے دواقتباسات پڑھے۔ عزیزم فردوس اسیمانی نے قصیدہ یاعین فیض اللہ مترنم آواز سے سنایا اور انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا،یہ بھی گھانا سے ہیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کا اقتباس عزیزم سورو سعید نے پڑھا جو آئیوری کوسٹ سے ہیں ۔گھانا کے عزیزم ناصر یحیٰ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اقتباس پیش کیا۔نائیجرسے تعلق رکھنے والے عزیزم سینی جیبو نے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمۃ اللہ علیہ کا اقتباس پیش کیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمۃ اللہ علیہ کا اقتباس عزیزم ابراہیم سیسی نے پیش کیا جو لائبیریا سے ہیں۔ حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اقتباس عزیزم ابراہیم عبد المالک نے پیش کیا جوگھاناسے ہیں۔ گھانا کے ہی عزیزم اوسئی یوسف نورالدین نے حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نعتیہ کلام بدرگاہِ ذیشان خیر الانام مترنم آواز سے پڑھا اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا۔آخر پر مہمانِ خصوصی مکرم وائس پرنسپل صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصائل بیان کیے اور طلباء کو نصائح کیں۔اور اختتامی دعا کروائی۔ پروگرام کے بعد اساتذہ اور طلباء کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

مجلس ارشاد کے انچارج استاذ مکرم رضوان کوثر صاحب اور ان کی ٹیم کے لئے دعا کی درخواست ہے جنہوں نے یہ پروگرام منعقد کیا۔ جزاھم اللہ احسن الجزاء

(رپورٹ از فہیم احمد خادم نما ئندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مارچ 2021