• 4 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

ممبران عاملہ با جماعت نماز کی طرف توجہ دیں

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ممبران نیشنل عاملہ خدام الاحمدیہ امریکہ کو مخاطب ہو کر فرمایا:
سب سے بنیادی چیز نماز ہے۔ اس پر خاص توجہ دیں۔ اگر خدام کاموں کی وجہ سے ظہر اور عصر میں نہیں آسکتے تو فجر، مغرب اور عشاء باجماعت ادائیگی کی طرف خاص توجہ دیں۔ اس کے بعد قرآن کریم ہے۔ روزانہ قرآن کریم کی تلاوت ہونی چاہیے۔ عاملہ کے تمام ممبران کو باقاعدگی کے ساتھ روزانہ تلاوت قرآن کریم کرنی چاہیے اور پھر اس کا ترجمہ بھی پڑھیں اور سیکھیں۔ باقی چیزیں اس کے بعد آتی ہیں۔

(دورہٴ امریکہ 2022ء رپورٹ مکرم عبد الماجد طاہر قسط 19 حصہ اوّل
صفحہ 5 الفضل آن لائن۔ لندن)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کی Wittlich کی مسجد میں تشریف آوری

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مارچ 2023