• 6 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

تیاری رمضان

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ جدا تعالی کی محبت پانے میں کوئی دقیقہ فرو گداز نہ ہونے دیتے۔ اپنے رب کو راضی کرنے کے حسین ذرائع تلاش کرتے رہتے۔ وہ رمضان آنے سے قبل رمضان کی بھرپور تیاری کرتے۔

ایک روایت کےمطابق آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم رجب کے مہینہ میں یہ دعا مانگا کرتے:۔

اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ

(شعب الایمان للبیھقی جلد3 صفحہ375 من طریق ابی عبد اللّٰہ)

یعنی اے اللہ! ہمیں رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور رمضان نصیب فرما۔

جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے مہینہ میں داخل ہوتے تویہ ذوق وشوق مزید بڑھ جاتا اور آپ کے شب و روز گویامضان جیسا رنگ اختیار کر لیتے۔ گویا رمضان کی برکات سے بھر پور طریق سے فیضیاب ہونے کی خاطر سعی پہلے سے ہی شروع فرمارہے ہوں۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:

كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يَصُوْمُ حَتّٰى نَقُوْلَ لَا يَفْطُرُ وَيَفْطُرُ حَتّٰى نَقُوْلَ لَا يَصُوْمُ فَمَا رَاَيْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِسْتَكْمَلَ صِيَامَ شَهْرٍ إِلَّا رَمَضَانَ وَمَا رَأَيْتُهٗٓ اَكْثَرَ صِيَامًا مِّنْهُ فِيْ شَعْبَانَ

یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے مہینہ میں اس قدر نفلی روزے رکھتے کہ ہمیں محسوس ہوتا گویا آپ مسلسل روزے رکھتے چلے جائیں گے۔ اور جب روزہ رکھنا چھوڑ دیتے تو ہمیں لگتا کہ آپ مزید روزے نہ رکھیں گے۔ نیز آپ بیان فرماتی ہیں کہ میں نے رمضان کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی پورے مہینے کے نفلی روزے رکھتے نہیں دیکھتا اور جتنے روزے آپ شعبان میں رکھتے میں نے کسی مہینہ میں اس سے زیادہ روزے رکھتے آپ کو نہیں دیکھا۔

(صحیح بخاری، کتاب الصوم باب صوم شعبان)

(منزہ سلیم۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

رمضان میں تضرعات کا رنگ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اپریل 2022