• 24 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 18، 04۔ مئی 2020ء

  • پُر اسرار اموات کا معمہ حل ہو گیا
  • ڈراؤن دوائیاں تقسیم  کرے گا
  • کورونا بنانے کا الزام چائنا کے سر
  • بھیڑ اور بکرے کا کورونا ٹسٹ پازٹیو
  • لوگوں نے چھ  ملین ڈالرز چندہ اکھٹا کیا

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
44,608 14,632 1,799

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 6783
2 مصر 6465
3 مراکش 4903
4 الجیریا 4474
5 نائیجریا 2558

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1603 مریضوں اور 38 اموات کا اضافہ ہوا ہے ۔

لاک  ڈاؤن میں نرمی کی مخالفت

نائیجریا  میں  لاک ڈاؤن کو  نرم کرنےکے فیصلہ کو مخالفت کا سامنا ہے  کیونکہ  نائیجیریا سنٹر برائے امراض قابو (این سی ڈی سی) کو خدشہ ہے کہ ایسا کرنے سے  کورونا وائرس  مزید   پھیل جائے گا۔ (theeastafrican)

غیر قانونی راستے سے آنے والے خطرہ بن گئے

 ایتھوپیا نے جبوتی کے ساتھ سرحدیں بند کر دی ہیں ۔ لیکن  حکام نے کہا ہے  جبوتی سے  واپس آنے والے غیر قانونی راستے استعمال کررہے تھے۔ حالیہ دنوں میں ، جبوتی میں مقیم سیکڑوں ایتھوپائی باشندے غیر قانونی طور پر ایتھوپیا میں داخل ہوگئے ہیں ، جس سے صحت کے حکام میں تشویش پائی جاتی ہے۔(theeastafrican.co)

ڈراؤن دوائیاں تقسیم  کرے گا

روانڈا کورونا وائرس  پر قابو پانے کے لئے  ڈیجیٹل ٹولز استعمال کر رہا ہے۔ مینجمنٹ ڈائریکٹر کے مطابق ہم ایک انٹرایکٹو سسٹم کا استعمال کرتے ہیں جو ضرورت پڑنے پر پیغامات ، ویڈیو کال بھیجتا ہے اور پیغامات کو پاس کرنے کے لئے ڈرون کا استعمال بھی کرتا ہے۔ اسی طرح  آئی ٹی کے بہت سے دوسرے حل پیش کیے جارہے ہیں۔ دوائیاں پہنچانے کے لئے بھی ڈراؤن استعمال ہو گا۔ (theeastafrican.co)

کورونا کے  بعد سیلاب کی تباہ کاریاں

یوگنڈا،تنزانیہ ۔ کونگو  اور کینیا میں بارشوں  کے سیلاب کے پانی نے تباہی مچا دی ہے جس سے کورونا کے ستائے  عوام  کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

بارش سے متاثر روانڈا کے کمزور خاندان بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ روانڈا میں  17 سے 26 اپریل کے ہفتہ میں  بارش سے 38 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوئے ۔ theeastafrican.co)

مشرقی افریقہ میں سب سے آگے

تنزانیہ میں کورونا وائرس کے  کیسز 480 ہوچکے ہیں ۔ مشرقی افریقہ  کے سارے ممالک میں  تنزانیہ آگے نکل گیا ہے ۔ (theeastafrican.co)

بھیڑ اور بکرے کا کورونا ٹسٹ پازٹیو

تنزانیہ  کے صدر John Magufuli  کی ہدایت پر   آزمائشی  طور پر غیر انسانی نمونے حاصل کرک،  ان نمونوں کو انسانی نام اور عمریں دے کر لیب میں بھیج دیا گیا۔ حیران کن طور پران   جانوروں کے  نمونوں میں کورونا پازیٹو  آیا۔ صدر نے کہا اب اس کا امکان  بڑھ گیاہے کہ کچھ لوگوں کے بھی ٹسٹ پازیٹو آئے ہوں گے جو عملا  اس سے متاثر نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا ضروری نہیں کہ ہر بیرونی امداد قوم کے لئے مفید ہو ۔ (الجزیرہ)

ہنگامی حالات میں توسیع

نائیجر کے صدر   Macky Sall   وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے  ہنگامی حالت  میں 30 دن کی مدت کا اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا اس بیماری کے بڑھنے کی رفتار سے کے مقابلے میں ہمیں  دفاعی اقدامات کو تیز کرنے کی  ضرورت ہے۔ بصورت دیگر ، ہم عوامی تباہی کا سنگین خطرہ رکھتے ہیں۔

https://www.journalduniger.com/

کورونا بنانے کا الزام چائنا کے سر

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کا کہنا ہے کہ اس کے ’’بہت سارے ثبوت‘‘ موجود ہیں کہ چین میں ایک لیب میں اس وائرس کی ابتدا ہوئی ہے ۔

 اس تبصرے  کی وجہ سے  پر بیجنگ کے ساتھ تناؤ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ (الجزیرہ)

معیشت سکٹر جائے گی

جنوبی افریقہ قومی خزانے کے ڈائریکٹر جنرل  نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا  ہے کہ جنوبی افریقہ کی معیشت کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے  12 فیصد  تک سکٹر جائے گی ۔(الجزیرہ)

لوگوں نے چھ  ملین ڈالرز چندہ اکھٹا کیا

یوگنڈا میں لوگوں نے حکومت کو کارونا اور وائرس سے لڑنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے مدد  کے طور پر  تقریباً 6 ملین ڈالر عطیہ کئے ہیں ۔افریقہ کے  بہت سارے ممالک میں صحت  کا نظام  کمزور ہے لیکن یوگنڈا میں ایبولا  کی وبا سے سیکھے گئے اسباق کو ڈرائنگ کرکے حالیہ  وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔(بی بی سی افریقہ)

فاصلہ رکھنا ، ماسک پہننا  اور ہاتھ دھونا لازمی

 جنوبی افریقہ  لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد  پہلے  دن  دیکھا گیا ہے مسافروں نے گاڑیوں پر سوار ہونے کے لئے قطار میں کھڑا ہونا شروع کر دیا ہے۔لوگوں کو کام پر واپس جانے کی اجازت ہے لیکن پھر بھی انہیں ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا ، ماسک پہننا ہوں گے اور ہاتھ دھونا ہوں گے۔(بی بی سی افریقہ)

پُر اسرار اموات کا معمہ حل ہو گیا

 لاشوں سے لیئے گئے نمونے جن کی تدفین ابھی باقی ہے  کورونا ٹسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ نائیجیریا کی ریاست کانو میں گزشتہ دنوں میں پر اسرار طور پر  اموات میں اضافہ کی خبر چلی تھی ۔  صدارتی ٹاسک فورس کے سربراہ نے  ان اموات کو کورونا وائرس سے منسلک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا "یہ ضروری ہے کہ کانو کے لوگ نیند سے بیدار ہو جائیں ۔یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اگر انہوں نے بیماروں کی عیادت  اور تدفین میں شرکت کی تو وائرس پھیل سکتا ہے۔

پراسرار موت کا ذکر سب سے پہلے قبر کھودنے والوں نے کیا تھا جنہوں نے قبرستان میں تدفین میں اضافہ دیکھا تھا۔

ملک میں وائرس کے 2،558 تصدیق شدہ واقعات ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

               (چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

نمائندہ  روزنامہ الفضل لندن ( آن لائن )

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 04 ۔مئی2020 ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مئی 2020