• 4 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

مسکرانے پر ثواب

مسکرا کربات کرنا نیکی میں شامل ہے۔ آنحضرتﷺ فرماتے ہیں کہ کہ اگر تم اپنے ملنے والوں کو مسکراتے ہوئے چہر ے سے مل کر ان کے دل کو خوش کروتو یہ تمہارا ایک نیک خُلق ہوگا اور تمہیں خدا کے حضور ثواب کا مستحق بنائے گا۔ اسلام ایک ایسا حسین مذہب ہے کہ مسکرا کر بات کرنے والے کو بھی ثواب کا حق دارقرار دیتا ہے۔ اس لیے کوشش کیجیئے کہ ہمیشہ مسکراتے رہیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے بھی ایک دفعہ فرمایا تھا کہ ہمیشہ مسکراتے رہو، دنیا تمہارے چہروں سے مسکراہٹوں کو نہیں چھین سکتی۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

سفر نامہ حج

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مئی 2022