• 15 جولائی, 2025

آج کی دعا

اے میرے خدا !میری فریاد سن کہ میں اکیلا ہوں۔اے میری پناہ !اے میری سپر! میری طرف متوجّہ ہو کہ میں چھوڑا گیا ہوں اے میرے پیارے! اے میرے سب سے پیارے! مجھے اکیلا مت چھوڑ۔ میں تیرے ساتھ ہوں اور تیری درگاہ میں میری روح سجدہ میں ہے‘‘۔

(سیرت حضرت مسیح موعودؑاز حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی جلد پنجم صفحہ ۔573)

یہ حضرت مسیح موعودؑ کی اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنے کی بہت پیاری دعا ہے۔ آپ فرماتے ہیں
’’وہ دعا جو معرفت کے بعداور فضل کے ذریعہ سے پیدا ہوتی ہے وہ اور رنگ اور کیفیت رکھتی ہےوہ فنا کرنے والی چیز ہے،وہ گداز کرنے والی آگ ہے،وہ رحمت کو کھینچنے والی ایک مقناطیسی کشش ہے۔وہ موت ہے پر آخر کو زندہ کرتی ہے وہ ایک تُند سَیل ہے پر آخر کو کشتی بن جاتی ہے،ہر ایک بگڑی ہوئی بات اس سے بن جاتی ہے اور ہر ایک زہراس سے آخر تریاق ہوجاتا ہے‘‘

(لیکچر سیالکوٹ صفحہ۔26)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 4 جولائی 2020ء