• 4 مئی, 2025

سانحہ ارتحال

•مکرم خلیل احمد۔ جرمنی سے یہ اطلاع بھجواتے ہیں۔
خاکسار کی پھوپھی وخوشدامن محترمہ رضیہ سطانہ رانی اہلیہ مکرم اظہر احمد مرحوم مؤرخہ 26مئی 2022ء کو جرمنی میں بعمر 73 سال کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کرکے اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ

مرحومہ نہایت مخلص، صوم وصلوٰۃ کی پابند، دعاگو، مہمان نواز اور خلافت سے گہری وابستگی رکھنے والی خاتون تھیں۔ ایک سال قبل آپ کے سب سے چھوٹے بیٹے آصف عظیم اظہر صاحب کی وفات ہوئی جس پر آپ نے بہت صبراور حوصلہ کا مظاہرہ کیا۔ آپ مولوی محمد صدیق صاحب ننگلی سابق مبلغ ومربی سلسلہ مرحوم کی چھوٹی ہمشیرہ اور محمود احمد طلحہ صاحب استاد جامعہ احمدیہ یوکے و ممبر ٹیم الفضل آن لائن کی پھوپھی تھیں۔

مؤرخہ 28مئی بروز ہفتہ بیت الرشید ہمبرگ میں مکرم شکیل احمدمربی سلسلہ نے آپ کی نماز جنازہ ادا کروائی۔ آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں اس لئے آپ کا جسد خاکی مرکز لے جایا گیا اور مؤرخہ 6 جون کو دارالضیافت میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد توسیع بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔ دعا ہےکہ مولیٰ کریم مرحومہ سے رحمت ومغفرت کا سلوک فرماتے ہوئےجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پر فائز کرے، آمین۔

آپ نے پسماندگان میں 4 بیٹے مکرم اکبر احمد ، مکرم انور احمد قمر ،مکرم فیصل جاوید اور مکرم کاشف جاوید اور ایک بیٹی مکرمہ نازیہ نورین اظہر (صدرلجنہ حلقہ) اور متعدد پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں بطور یادرگار چھوڑے ہیں۔ آپ کے تمام بچے جرمنی میں مقیم ہیں۔ قارئین الفضل سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ