مجلس خدام الاحمدیہ اکراکا گھانا پولیس سروس
کے ساتھ ایک دوستانہ میچ
جماعت احمدیہ گھانا کی ابتداء سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ ملک کے مختلف سرکاری سیکیورٹی اداروں بالخصوص پولیس ڈیپاٹمنٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں رہے۔
مجلس خدام الاحمدیہ اکر Accra کے ایک خادم مکرم یعقوب بوابینگ Yaqub Buabeng رپورٹ کرتے ہیں کہ مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کے اراکین نے گریٹر اکرا زون کے ایڈینٹا، مدینہ Adenta-Madina سرکٹ میں مورخہ 29 جنوری 2022 کو گھانا پولیس سروس سے ایک دوستانہ والی بال میچ کھیلا۔ یہ میچ بستان احمد (سابقہ جلسہ گاہ گھانا کی گراؤنڈ اور جہاں امسال جماعت احمدیہ گھانا کا جلسہ سالانہ بھی منعقد ہوا نیز جہاں MTA گھانا وہاب آدم سٹوڈیو بھی ہے) کی گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا۔
اگرچہ یہ میچ گھانا پولیس سروس نے مجلس خدام الاحمدیہ ایڈنیتا مدینہ، اکرا سے 3-1 سے جیت لیا تاہم یہ میچ نہایت دلچسپ رہا۔ میچ کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گریٹر اکرا زون کے قائد خدام جناب احمد مینسا Mensah نے کہا کہ ایڈنتا مدینہ مجلس خدام الاحمدیہ گھانا پولیس سروس سے یہ میچ ہارنے کے باوجوداپنے درمیان دوستی کا بیج بونے کا مقصد حاصل کر لیا ہے۔ ہم نے انہیں دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کرلی۔ اس موقع پر مکرم قائد ضلع مجلس خدام الاحمدیہ گریٹرا اکرا نے مجلس کی دعوت قبول کرنے پر گھانا پولیس سروس کا شکریہ ادا کیا۔
اسی طرح پولیس سروس ٹیم کے سربراہ، انسپکٹر یوسف ابوبکر یبوہ (جو بفضلہ تعالیٰ احمدی ہیں) نے حاضرین سے اپنے خطاب میں یہ عندیہ بھی دیا کہ گھانا پولیس سروس ہمیشہ سے ہر شہری کی ’’دوست‘‘ رہی ہے اور ہر ایک شہری کی دوست رہے گی قطع نظر اس کے کہ اس کاعقیدہ و نظریہ اور مذہب کیا ہے۔پولیس انسپکٹر نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اس طرح کی تقریبات کا مزید انعقاد ہوتے رہنا چاہئے۔
اس دوستانہ میچ میں گھانا پولیس سروس کی جیت کسی بھی طرح سے تقریب کے مقصد کو ختم نہیں کرسکتی۔ موصوف نے اس طرح کی تقریب کے انعقاد پر مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کی خدمات کو بھی سراہا۔ اس تقریب میں اکرا کے ریجنل مبلغ مولوی سید نعمت اللہ طائر، ایم ٹی اے گھانا میں تعینات مرکزی مبلغ مکرم حافظ اسماعیل ایڈوسئی (جو خدام کی والی بال ٹیم کے ممبر تھے) اور گھانا پولیس سروس کے چندسینئر افسران بھی موجود تھے۔ یہ میچ ایک سے زائد حاضرین نے دیکھا۔
(رپورٹ: احمد طاہر مرزا۔ احمدیہ مسلم مشن ہیڈکوارٹز، اکرا گھانا)