• 26 اپریل, 2024

ارشاد باری تعالیٰ

وَ قُلۡ لِّعِبَادِیۡ یَقُوۡلُوا الَّتِیۡ ہِیَ اَحْسَنُ ؕ اِنَّ الشَّیۡطٰنَ یَنۡزَغُ بَیۡنَہُمْ ؕ اِنَّ الشَّیۡطٰنَ کَانَ لِلۡاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیۡنًا ﴿۵۴﴾ رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِكُمْ ؕ اِنۡ یَّشَاۡ یَرْحَمْكُمْ اَوْ اِنۡ یَّشَاۡ یُعَذِّبْكُمْ ؕ وَمَاۤ اَرْسَلْنٰکَ عَلَیۡہِمْ وَکِیۡلًا ﴿۵۵﴾ وَ رَبُّکَ اَعْلَمُ بِمَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرْضِ ؕ وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِیّٖنَ عَلٰی بَعْضٍ وَّ اٰتَیۡنَا دَاوٗدَ زَبُوۡرًا ﴿۵۶﴾

(سورۃ بنی اسرائیل۔ آیت 54 تا 56)

ترجمہ: اور تو میرے بندوں سے کہہ کہ وہی بات کہا کریں جو سب سے زیادہ اچھی ہو کیونکہ شیطان یقینًا اُن کے درمیان فساد ڈالتا رہتا ہے۔ شیطان انسان کا کُھلا (کُھلا) دشمن ہے۔تمہارا رب تمہیں سب سے زیادہ جانتا ہے اگر وہ چاہے گا تو تم پر رحم کرےگا اور اگر وہ چاہےگا تو تمہیں عذاب دے گا اور اے رسول! ہم نے تجھے ان کا ذمہ وار بنا کر نہیں بھیجا۔ اور جو وجود بھی آسمانوں اور زمین میں بسنے والے ہیں انہیں تمہارا رب سب سے زیادہ جانتا ہے اور ہم نے یقینًا انبیاء میں سے بعض کو بعض دوسرے انبیاء پر فضیلت دی ہے اور داؤد کو بھی ہم نے زبور دی تھی۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 04 اگست 2020ء