• 26 اپریل, 2024

طلحہ فىاض

’’طَلْحَۃُ الفَىَّاض‘‘

 غزوۂ ذى قرد کے موقعے پر رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم کا گزر اىک چشمے پر سے ہوا تو آنحضرت صلى اللہ علىہ وسلم نے اس کے بارے مىں پوچھا تو آپؐ کو بتاىاگىا کہ اس کنوىں کا نام بِئْسَانْ ہے اور ىہ نمکىن ہے۔ آپؐ نے فرماىا نہىں اس کا نام نُعْمَان ہے اور ىہ مىٹھا اور پاک ہے۔ حضرت طلحہ بن عبىداللہؓ نے اس کو خرىدا اور وقف کر دىا۔ اس کا پانى مىٹھا ہو گىا۔ جب حضرت طلحہؓ آنحضرت صلى اللہ علىہ وسلم کے پاس آئے اور ىہ واقعہ بتاىا تو رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم نے ان کو فرماىا طلحہ! تم تو بڑے فىاض ہو۔ پس ان کو ’’طلحہ فىاض‘‘ کے نام سے پکارا جانے لگا۔

موسىٰ بن طلحہ اپنے والد طلحہؓ سے رواىت بىان کرتے ہىں کہ رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم نے احد کے دن حضرت طلحہ کا نام طَلْحَۃُ الْخَىْر رکھا۔ غزوۂ تبوک اور غزوۂ ذى قرد کے موقعے پر طَلْحَۃُ الْفَىَّاض رکھا اور غزوۂ حنىن کے روز طَلْحَۃُ الْجُود رکھا۔ اس کا مطلب بھى فىاضى ہے، سخاوت ہے۔

(السىرۃ الحلبىۃ جلد3 صفحہ478 باب ىذکر فىہ صفتہﷺ الباطنۃ۔۔۔ دار الکتب العلمىۃ بىروت 2002ء)
(اسد الغابۃ فى معرفۃ الصحابۃ جزء3 صفحہ85 طلحہ بن عبىد اللہ قرىشى دار الکتب العلمىۃ بىروت)

پچھلا پڑھیں

حضرت مستری جان محمد ؓ آف بھڈیار

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 نومبر 2021