اَلتَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُولُهٗ۔
(صحىح بخارى كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ التَّشَهُّدِ فِي الآخِرَةِ حدىث: 831)
ترجمہ: تمام آداب ِبندگى، تمام عبادات اور تمام بہترىن تعرىفىں اللہ کے لىے ہىں۔ آپ پر سلام ہو اے نبى ﷺ اور اللہ کى رحمتىں اور اس کى برکتىں۔ ہم پر سلام اور اللہ کے تمام صالح بندوں پر سلام۔ مىں گواہى دىتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئى معبود نہىں اور گواہى دىتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہىں۔
ىہ سىد ومولىٰ، خىر البشر، خاتم النبىىن پىارے رسول حضرت محمدﷺ کى نماز مىں تشہد کى دعا ہے۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضى اللہ عنہ فرماتے ہىں کہ ہم نماز مىں ىہ کہا کرتے تھے کہ اللہ پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو۔ پھر آنحضرت صلى اللہ علىہ وسلم نے ہم سے اىک دن فرماىا کہ اللہ خود سلام ہے اس لئے جب تم نماز مىں بىٹھوتو ىہ پڑھا کرو (مندرجہ بالا دعا)
(صحىح بخارى كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلاَةِ حدىث: 6328)
(مرسلہ: مرىم رحمٰن)