• 26 اپریل, 2024

اعلانِ نکاح و تقرىبِ رخصتى

مکرم طاہر محمود کلہ زعىم انصارللہ آلٹثٹىٹن و سانکٹ گالن Abtwil SG سوئٹزرلىنڈ سے تحرىر کرتے ہىں کہ
خاکسار کى دختر عزىزہ امتل الرّفىق (واقفہ نو) کا نکاح ہمراہ عزىزم خرم عظىم ہاشمى ابن مکرم زبىر احمد ہاشمى آف  جرمنى سے بروز اتوار مؤرخہ 18جولائى2021ء کوبعد از نمازِمغرب مسجد خلىل مىں پڑھا گىا۔

 مؤرخہ 25/ستمبر2021ء بروز ہفتہ شادى کى تقرىب سوئٹزرلىنڈکے شہر باسل مىں اىک وسىع و عرىض VILLA WEKENHOF مىں انجام پائى۔

تقرىب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کرىم سے ہوا۔ پھر حضرت مسىح موعود علىہ السلام کے منظوم کلام کے بعد نىشنل امىر جماعتِ احمدىہ سوئٹزرلىنڈمحترم ولىد طارق تارنتسر صاحب نے ازدواجى زندگى کے ضمن مىں قرآن و حدىث کى روشنى مىں حاضرىن و نوبىاہتا جوڑے کو قىمتى نصائح سے نوازا۔ جس کے بعد باراتىوں سمىت سب مہمانوں کو ڈنر پىش کىا گىا۔ بعد ازاں ازراہِ شفقت محترم نىشنل امىر صاحب نے رخصتى کى دُعا کروائى۔ جس کے ساتھ ہى ىہ تقرىبِ رُخصتانہ بفضلہ تعالىٰ بخىر و خوبى احسن طرىق پر انجام پائى۔

احبابِ جماعت سے درخواستِ دُعا ہے کہ ىہ رشتہ ہر دو خاندان کے لئے ہرلحاظ سے بابرکت ثابت ہو۔ نوبىاہتا جوڑے کو ازدواجى زندگى مىں اللہ تعالىٰ ہمىشہ شاد و آباد رکھے، دىن و دنىا کى نعمتوں، صالح اور خادم دىن نسل سے نوازے۔ آمىن

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ