• 3 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

  • مکرم سہیل انور (سیکرٹری جائیداد) ٹوکیو ۔جاپان سے یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں کہ:

خاکسار کے بھائی مکرم محمد افضل آف جرمنی مؤرخہ 18 دسمبر 2021ء کو بعمر 54 سال بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم جرمنی میں رہائش پذیر تھے اور نومبر 2021ء میں مرکز احمدیت آئے تھے ۔ پروگرام کے مطابق سے چند روز میں ان کی واپسی تھی مگر اجل نے آن لیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین مرکز میں عمل میں لائی گئی۔

مرحوم نوجوانی میں کچھ عرصہ جاپان میں بھی مقیم رہےجس وجہ سے یہاں کے حلقہ احباب سے بھی متعارف تھے ۔اسی وجہ سے جاپان کے احمدی احباب کے علاوہ غیر از جماعت احباب نے بھی آپ کی وفات کے موقع پر تعزیت کرکے موصوف کی ملنساری اور خوبیوں کا تذکرہ کیا ۔ مرحوم نے سوگواران میں بوڑھی والدہ کے علاوہ بیوہ اور چھ بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں جن میں سے تین کی شادیاں ہو چکی ہیں اور تین ابھی غیر شادی شدہ ہیں ۔ مکرم انیس رئیس ،نیشنل صدر ومبلغ انچارج۔ جاپان نے مؤرخہ 24 دسمبر بروز جمعۃ المبارک مسجد بیت الاحد ۔جاپان میں آپ کی نماز جنازہ غائب پڑھائی اور ذکر خیر کیا۔

قارئین الفضل سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین۔

ادارہ الفضل کی جانب سے تعزیت قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ