• 6 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

صبح و شام کی دعائیں

حضرت عبد اللہ ؓ بن غنّام راویت کرتے ہیں ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص صبح و شام یہ کلمات پڑھتا ہے اُس نے اپنے دن یا رات کا شکر ادا کر دیا۔

اَللّٰھُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِعْمَۃٍفَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ،فَلَکَ الْحَمدُ وَ لَکَ الْشُّکرُ

(ابو داؤد کتاب الادب)

ترجمہ: اے اللہ! مجھ پر جو نعمت اور احسان ہے وہ تیری طرف سے، تنہا تیری طرف سے ہے تیرا کوئی شریک نہیں۔ سب تعریف اور شکر کا توہی مستحق ہے۔

حضرت ابو عیّاش ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ صبح یا شام یہ کلمات پڑھے اُسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد کے برابر غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ دس نیکیاں اُس کے حق میں لکھی جاتی ہیں۔ دس بدیاں معاف ہوتی ہیں اور دس درجے بلند ہوتے ہیں اور وہ شیطان سے پناہ میں آ جاتا ہے۔ اِس حدیث کے ایک راوی حماد کہا کرتے تھے کہ ایک شخص نے خواب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور عرض کیا کہ ابو عیّاش ہمیں یہ حدیث سُناتا ہے۔ آپ ؐ نے فرمایا ابو عیّاش سچ کہتا ہے۔ وہ کلمات یہ ہیں:

لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیرٌ

(ابو داؤد کتاب الادب)

ترجمہ:- اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں۔ سب بادشاہت اُسی کو حاصل ہے اور اسی کی سب تعریفیں ہیں۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ114-113)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

’’مضمون بالا رہا‘‘ کی یاد میں ایک نشست

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جنوری 2023