• 1 مئی, 2024

فقہی کارنر

نوٹوں پر کمیشن

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ نوٹوں کے بدلے روپیہ لینے یا دینے کے وقت یا پونڈ یا رو پیہ توڑانے کے وقت دستور ہے کہ کچھ پیسے زائد لیے یادیئے جاتے ہیں کیا اس قسم کا کمیشن لینا یا دینا جائز ہے؟ فرمایا: یہ جائز ہے اور سود میں داخل نہیں۔ ایک شخص وقت ِ ضرورت ہم کونوٹ بہم پہنچادیتا ہے یا نوٹ لے کر رو پیہ دے دیتا ہے تو اس میں کچھ ہرج نہیں کہ وہ کچھ منا سب کمیشن اس پر لے لے۔ کیونکہ نوٹ یا روپیہ یا ریز گاری کے محفوظ رکھنے اور تیار رکھنے میں وہ خود بھی وقت اور محنت خرچ کرتا ہے۔

(بدر 26ستمبر 1907ء صفحہ6)

(داؤد احمد عابد ۔استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 فروری 2022