• 3 مئی, 2024

کیمرون کی جماعتوں میں سیرت النبی ؐکے پروگرام

کیمرون جماعت میں 12 ربیع الاوّل کے حوالے سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگرام کئے گئے۔ اکثر جماعتوں میں انفرادی پروگرام ہوئے۔ جن میں لوکل احمدیوں کے علاوہ غیر از جماعت دوستوں نے ہر پروگرام میں شرکت کی۔ (افریقہ کے صاف دل مسلمانوں کی اکثریت،جماعت کے پروگراموں میں شرکت کرتی ہے اور مقررین کی تقاریر سے استفادہ کرتی ہے) کیمرون میں انگریزی اور فرینچ دونوں زبانیں بولی جاتی ہیں اور دونوں سرکاری زبانیں ہیں۔اس لیے جماعت کے پروگرام بھی دونوں زبانوں میں ہوتے ہیں۔

ان پروگراموں میں تلاوتِ قرآن شریف اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قصائد میں سے اشعار اطفال اور خدام نے پڑھے۔جن میں اکثریت نو مبائعین کے بچوں کی ہے۔ تقاریر انگریزی یا فرینچ میں ہوئیں۔ اور ضرورت کے مطابق لوکل زبانوں باموں، فولانی، اور ہاؤس میں تراجم بھی کیے گئے۔ نو مبائعین میں سے آئمه اور ایسے نوجوان ہیں جو یہ تراجم کرتے ہیں۔

کیمرون کے 10 میں سے 2 ریجنز میں انگریزی اور 8 ریجنز میں فرینچ بولی جاتی ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت فرینچ بولنے والے ریجنز میں آباد ہیں۔ اسی طرح جماعت کی اکثریت بھی انہی فرینچ ریجنز میں آباد ہے۔

Centeral, West, littoral, North فرینچ بولنے والے علاقوں میں سے 4 ریجنزمیں جماعتوں کے سیرةالنبی کے اجتماعی پروگرام ہوئے۔ ان میں نو مبائعین کے ساتھ غیر احمدی آئمه اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔ جنہوں نے بڑی توجہ سے تقاریر کو سنااور پروگرام کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں جماعت کے پروگرام میں آ کر خوشی ہوئی ہے۔ کیونکہ کہ ہمیں یہی بتایا گیا تھا کہ احمدی لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتے اور ان کے اپنے نبی ہیں۔ لیکن ہم نے تقاریر میں سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین اور خاتم النبیین کہہ کر پکارتے ہیں اور قرآن شریف اور احادیث پڑھی گئیں۔ جماعت کے پروگرام میں آ کر ہماری بڑی غلط فہمی دور ہو گئی اور ثابت ہو گیا کہ جماعت ِ احمدیہ نہ صرف آنحضور ؐ پر ایمان لاتی ہے بلکہ بہت زیادہ پیار بھی کرتی ہے۔

ان پروگراموں میں درج ذیل عناوین پر تقاریر کی گئیں۔

  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بطور رحمۃ للعالمین:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں کے ساتھ حسن ِسلوک
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم

  • اسلام میں عورت کا مقام:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمنوں کے ساتھ حسن ِسلوک
خلفاء ِاحمدیت کی قرآن شریف کی تعلیمات کی روشنی میں امن کے لئے مساعی

  • نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خدا تعالیٰ سے تعلق اور پیار:

ہر پروگرام میں تلاوتِ قرآن شریف اور قصیدہ کے بعد دو عناوین پر تقاریر ہوئیں اور آخر پر سوالوں کے جوابات بھی دئے گئے۔ ان پروگراموں کی صدارت نیشنل صدر صاحب مکرم الحاجی ابراہیم بابا صاحب یا جماعت کے مقامی صدر صاحب نے کی۔ ان پروگراموں میں 2 مربیان اور 9 معّلمین کرام نے تقاریر کیں۔ تمام پروگراموں اور نمازِ ظہر وعصر کے بعد تمام دوستوں کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا جاتا رہا۔

ہر جگہ پر نو مبائعین نے بڑھ چڑھ کر سیرةالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ان پروگراموں میں شرکت کی، سینٹرل ریجن کی جماعت بافیہ میں شاملین کی تعداد 400 سے زائد تھی۔ جو باقی جماعتوں میں پراگراموں کی نسبت سب سے زیادہ تھی۔ الحمد للّٰہ علی ذالک

اس مقصد کی مناسبت سے 43000 کی تعداد میں لٹریچر انگریزی اور فرینچ میں شائع کروا کر پورے ملک کی جماعتوں میں تقسیم کروایا گیا۔ غیر احمدی دوستوں اور آئمہ کرام کو بھی دیا گیا۔ جن کے ذریعہ سے دور دراز کے علاقوں میں جماعت کا پیغام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلیٰ و ارفع مقام لوگوں پر واضح ہوا۔

یہ لٹریچر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء ِاحمدیت کی تعلیمات کی روشنی میں درج ذیل عناوین سے شائع ہوا۔

Ahmad(AS) in Praise of Muhammad (S.A)
Level saint prophets Muhammad s.a
جاء المسیح Ja Al Masih (A.s)

اسی طرح جماعت کے ہفتہ وار3 ریڈیو اور 3 ٹی ـ وی پروگراموں میں بھی سیرةالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر انگریزی اور فرینچ کے علاوہ لوکل زبانوں فولانی،باموں،اور ھاؤسا میں لیکچر ھوئے۔ ریڈیو پروگراموں کے ذریعہ سے رددیکھ علاقوں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم سیرت اور باکمال کردار کا پیغام پہنچا۔

دعا کی درخواست ہے کہ مولیٰ کریم ہر احمدی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم نمونہ اپنے عمل سے دکھانے کی تو فیق عطا فرمائے اور تمام کیمرون کو احمدیت کے نور سے منّور فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عبد الخالق نیّر ۔مبلغ انچارج کیمرون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ