• 26 اپریل, 2024

اعلان ولادت

مکرم حسیب احمد مبشر واقف زندگی دفتر AMJ انٹرنیشنل طاہر ہاؤس برطانیہ سے اعلان بھجواتے ہیں کہ:
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مورخہ 12مارچ 2021ء کو خاکسار کو دوسرے بیٹے عزیزم عدیب احمد مبشر سے نوازا ہے۔ عزیزم واقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہیں۔ عزیزم مکرم مبشر احمد کا پوتا اور مکرم مبشر احمد خان کا نواسہ ہے۔ خاکسار کا بڑا بیٹا عزیزم عقیب احمد مبشر بھی واقف نو کی تحریک میں شامل ہے۔ قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ نومولود کو نیک، خادم دین اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔

اعلان ولادت

مکرم ڈاکٹر سید کلیم اللہ صادق صاحب آف لندن اعلان بھجواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار اور محترمہ مونا صادق صاحبہ کو مورخہ 23؍ مارچ 2021ء کے روز ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کے بعد دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام سید آیان مجیب صادق تجویز ہوا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت بچے کو وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمانے کی منظوری عطا فرمائی ہے۔فالحمدللہ علیٰ ذالک

نومولود مکرم سید مجیب اللہ صادق صاحب مرحوم آف لندن کا پوتا اور مکرم ناصر احمد شمس صاحب کا نواسہ ہے۔

قارئین کرام سے درخواست دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ بچے کی عمر و صحت میں برکت عطا فرمائے اور نیک، صالح، خادم دین اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اپریل 2021