• 26 اپریل, 2024

درخواست دعا

محترم مرزا نصیر احمد صاحب چٹھی مسیح استاد جامعہ احمدیہ یوکے لکھتے ہیں کہ چند روز قبل خاکسار نے اپنی اہلیہ صاحبہ کے لئے احباب جماعت سے الفضل کی وساطت سے درخواست دعا عرض کی تھی۔ ان دنوں وہ لندن کے ایک کینسر ہسپتال Royal Marsden میں داخل تھیں جہاں ان کے متعدّد قسم کے X-Rays اور دیگر tests جاری تھے۔ ان تمام طبّی معائنوں کے نتائج دیکھ کر ڈاکٹروں کی آخری رائے یہ ہے کہ سردست ان کے کینسر کی سنگینی کے پیش نظر ان کا کوئی علاج ممکن نہیں۔ لہٰذا ہم لوگ اہلیہ صاحبہ کو گھر لے آئے ہیں جہاں گھر کے افراد کے علاوہ ایک HOSPICE کی ٹیم بھی انہیں گھر آکر ہر ممکن آرام پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔

جملہ احباب جماعت سےان کے لئے دردمندانہ دعا کی درخواست ہے تا ہمارا قادر مطلق خدا محض اپنے فضل اور اپنی قدرت سے اہلیہ کی اعجازی رنگ میں کامل اور عاجل شفایابی کے سامان فرمادے اور ان کی صحت اور زندگی میں غیرمعمولی برکت بخش دے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اپریل 2021