• 2 مئی, 2024

کرونا جیسی وبا

میرے دردِ دِل کی ہے اِلتجا ، سُن لے اِسے پیارے خُدا
کرے اشک ہر آہ و بقا ، سُن لے اِسے پیارے خُدا
تُو رحیم ہے تُو کریم ہے تُو جلیل ہے تُو قدیر ہے
تُو ہی سُنتا دُکھ کی ہے ہر صدا ، سُن لے اِسے پیارے خُدا
اب رحم کر دے جہان پر اِسے غلبہ دیدے شیطان پر
کرتا یہ قبول ہے ہر خطا ، سُن لے اِسے پیارے خُدا
جو نہ تُو مِلا تو ترا جہاں ہو گا کائنات میں بےنشاں
روتی دَر پہ تیرے ہے اِلتجا ، سُن لے اِسے پیارے خُدا
کر دُور ساری بلاؤں کو یہ کرونا جیسی وباؤں کو
مانگے بھیک تجھ سے ہے اب شفا ، سُن لے اِسے پیارے خُدا
جَگ جانتا ہے کہ یہ بَلا ، ہے یہ اس کے عملوں کی ہی سزا
کہتا اب کرے گا سدا وفا ، سُن لے اِسے پیارے خُدا
تیرے دَر پہ بیٹھا ہے یہ جہاں اِسے مولا دیدے تُو اب اماں
کہیں بُجھ نہ جائے ہر اِک دیا ، سُن لے اِسے پیارے خُدا

(عبدالجلیل عبادؔ ۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 05۔مئی 2020ء