• 26 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 05۔مئی 2020ء

کورونا  امداد لے جانے والا طیارہ تباہ/  امریکہ نے عطیات دینے سے انکار کردیا /کورونا وویکسین کیلئے 8  بلین ڈالرز اکٹھا کرنے کی عالمی  کوشش /روس میں  وبا کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ/راجستھان میں درخت پر قرنطینہ کرنے والا/ بچوں میں کورونا ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا/ہندوستان نے کینیڈا کو ادویات بھجوائیں

متاثرہ افراد : 36لاکھ01ہزار                           اموات: 2 لاکھ52ہزار

درجہ بندی ملک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد
1 امریکہ 61,906
2 اٹلی 28,884
3 برطانیہ 28,446
4 سپینٍ 25,264
5 فرانس 24,859
6 بیلجئم 7844

https://covid19.who.int/

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد11لاکھ72ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ1 لاکھ87ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ35 ہزار  اور سپین میں  1 لاکھ21 ہزار ہے۔(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں86 ہزارکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح  اموات میں تشویشناک حد تک 1 ہزارکا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 15 لاکھ44ہزار
امریکہ 14 لاکھ78ہزار
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین،ترکی وغیرہ) 2 لاکھ 11 ہزار
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 1 لاکھ 54 ہزار
جنوب مشرقی ایشیا 69 ہزار

https://covid19.who.int/

گزشتہ  24 گھنٹوں میں اضافہ:

ملک 24 گھنٹے میں  متأثرین کل متأثرین 24 گھنٹے میں اموات کل اموات
برطانیہ 4339 186603 315 28446
انڈیا 2553 42533 72 1373
پاکستان 800 20884 19 476
روس 10,581 145268 76 1356
ایران 1223 98,647 74 6277
جاپان 174 15231 11 521
برازیل 4588 101,147 275 7025
جرمنی 679 163,175 43 6692

https://covid19.who.int/

  • کورونا حفاظتی سامان لے جانے والا جہاز سومالیہ میں گر کر تباہ۔ حادثہ میں جہاز میں سوار 7 افراد جاں بحق۔تاہم حادثے کی وجہ  معلوم نہ ہوسکی۔(ARY NEWS)
  • روس میں انتہائی  تشویشناک صورتحال۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  متأثرین کی تعداد میں 10 ہزار سے زائد کا اضافہ(عالمی ادارہ)
  • امریکی صدر ٹرمپ جہاں مختلف ریاستوں کو  تجارتیں کھولنے کا عندیہ دے رہے ہیں وہیں وائٹ ہاؤس کے بعض ذرائع کے مطابق سرکاری اعدادوشمار آنے والے خوفناک نتائج کا بھی بتلا رہے ہیں۔ چنانچہ  خدشہ ہے کہ یکم جون تک متأثرین کی تعداد  قریباً 70 فی صد بڑھ جائے گی۔ جس کے بعد روزانہ  متأثر ہونے  والوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچنے کا اندیشہ ہے جو اس وقت 25 ہزار ہے۔اسی طرح ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب ہوجائے گی جو اس وقت  17 سو ہے۔(NY Times)
  • کورونا سے بچوں میں متأثر ہونے کا خدشہ مزید بڑھنے لگ گیا ہے۔2 سے 15 سال کے بچے اس سے کثرت سے متأثر ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز  نیویارک میں 15 بچے ہسپتال منتقل کئے گئے۔ ان میں موجود علامات ابھی تک مشتبہ ہیں۔ البتہ  یہی علامات یورپ میں بھی بعض کیسز میں سامنے آچکی ہیں۔ ان میں شدید جھٹکے لگنا ،  خون کی نالیوں کا پھول جانا وغیرہ شامل ہے۔ڈاکٹرز کے نزدیک یہ کورونا کی نئی علامات ہیں۔کچھ اسی طرح کے کیسز کی اطلاعات امریکہ کے علاوہ  اٹلی ، فرانس اور سپین سے بھی موصول ہورہی ہیں۔ البتہ ابھی تک ان میں سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔(NY Times)
  • گزشتہ دنوں عالمی رہنماؤں نے وڈیو لنک کے ذریعہ ایک مشترکہ کانفرنس کا اہتمام کیا اور عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے ویکسین کی تیاری کی خاطر  عطیات دینے کا اعلان کیا۔چنانچہ اس ضمن میں یورپی یونین اور دیگر ممالک نے اس میں بھرپور شرکت کی۔ رومانیہ نے 2 لاکھ ڈالرز ،کینیڈا نے  850 ملین ڈالرز  جبکہ  سب سے زیادہ یورپی یونین اور  ناروے نے 1.1 بلین ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ صدر ٹرمپ نے  کسی قسم کے عطیات دینے سے انکار کردیا ہے۔(NY Times)
  • دہلی میں آرمی ریسرچ سینٹر میں  24 افراد میں کورونا مثبت آگیا۔(Times of India)
  • ہندوستان کے  سائنسدانوں نے 4 ادویات کو کورونا کے علاج  میں ممد قرار دیا ہے۔indiatimes.com
  • راجستھان میں ایک شخص نے اپنے آپ کو گاؤں سے باہر درخت پر  14 دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا۔ 24 سالہ   یہ مزدور   لاک ڈاؤن کی وجہ سے اجمیر سے اپنے گاؤں تقریباً 200 کلومیٹر پیدل چل کر پہنچا ، البتہ گاؤں والوں نے کورونا  کے خدشہ کے باعث اسے اندر داخلے سے منع کردیا نتیجة اس نے گاؤں سے باہر درخت پر قرنطینہ اختیار کرلیا۔indiatimes.com
  • سنگاپور میں مزید 632 نئے کیسز  (ٹائمز آف انڈیا)
  • ہندوستان سے  5 ملین  ادویات کینیڈا پہنچ گئیں۔  ملیریا کے علاج میں مستعمل کلوروکوئین نامی یہ دوائی کورونا کے علاج میں  بھی فائدہ مند ہونے کا امکان ہے۔(ٹائمز آف انڈیا)
  • برطانیہ میں کورونا سے متأثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ۔ عالمی سطح پر متأثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ (ٹائمز آف انڈیا)

(انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

سیرت و سوانح حضرت سید ولی اللہ شاہ محدث دہلویؒ مجدد دوازدہم

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 19، 05 ۔مئی 2020ء