• 2 مئی, 2024

سب سے مقدم یہ ہے کہ اپنے دلوں کو بھی صاف کرو

ہمارےپیارےامام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور صفائی کے متعلق ہدایات دیتے ہوئے اپنے خطبہ جمعہ 10۔اپریل 2020میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس پیش کیا۔

سب سے مقدم یہ ہے کہ اپنے دلوں کو بھی صاف کرو

اس حوالے سے ایک نظم پیش خدمت ہے۔

صفائی ظاہری بھی ہے ضروری لیکن سنو
اہم ہے اس سے زیادہ دلوں کو صاف کرو

طبیبِ جان کے نسخہ پہ نا ہو تکیہ فقط
طبیبِ روح کا نسخہ دلوں کو صاف کرو

خدا کا نقش اتارو بساؤ دل میں اسے
ہے بندگی کا سلیقہ دلوں کو صاف کرو

نکال پھینکو سبھی نفرتوں کے جالوں کو بھی
اتارو بغضوں کا پردہ دلوں کو صاف کرو

محبتوں میں بدل دو سلوکِ نفرت کو
جگاؤ پیار کا رشتہ دلوں کو صاف کرو

لگاؤ سینے سے اُنہیں خفا ہیں جو تم سے
ہے الفتوں کا یہ نغمہ دلوں کو صاف کرو

(حافظ محمد مبرور)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 05۔مئی 2020ء